فیصل آباد میں سمندری روڈ پر واقع ماڈل کیٹل مارکیٹ (مویشی منڈی) جو کہ 46 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے ۔اس میں گورنمنٹ کی طرف سے ترکش طرز کے 22 شیڈز بنائے گئے ہیں۔جس میں 18شیڈز بڑے جانوروں دو شیڈز اونٹ اور دو شیڈز چھوٹے جانوروں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔فیصل آباد کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈبابر فیروز نے بتایاکہ اس مارکیٹ میں گورنمنٹ کی طرف سے مہیا کردہ ، کارپڈ روڈ،سیکیورٹی، بینک ،مسجد ،شفاخانۂ حیوانات،سِول ڈسپنسری اور ریسٹورنٹ جیسی سہولتیں موجود ہیں جس کی وجہ سےفیصل آباد کے اطراف میں موجود مختلف علاقوں سے بیوپاری اپنے خوبصورت جانور لے کر آتے ہیں ۔

اب تک کی تعدادکے مطابق تقریباََ 15000 کےقریب جانورمختلف باڑوں میں موجود ہیں۔جہاں سے 30جولائی 2019ءکو قربانی کےجانور ان شیڈز میں منتقل کئے جائیں گے۔

ہرمسلمان کوچاہئے کہ قربانی کاجانور خریدنے سے پہلے یہ جان لیں کہ کیسے اور کتنی عمر کے جانور کی قربانی جائز ہوتی لہذا اس حوالےمکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ امیراہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”ابلق گھوڑے سوار“ کا مطالعہ لازمی کرلیں۔