گزشتہ روز نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (NUML)اسلام آباد کے موجودہ وائس چانسلر میجر جنرل شاہد محمود کیانی (ریٹائرڈ) کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مرحومہ کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ نے تدفین کے بعد قبر پر اذان دی جبکہ نعت خوانی سمیت صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ رہا ۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وائس چانسلر میجر جنرل شاہد محمود کیانی (ریٹائرڈ) سمیت دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ کی لیفٹیننٹ جنرل محمد تبسم، میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد افضل، میجر (ریٹائرڈ) محمد طفیل، میجر (ریٹائرڈ) محمد ذوالفقار اور انجینئر طاہر محمود کیانی سے ملاقات ہوئی۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)