1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
مجلس تجہیزوتکفین کے تحت عالمی مدنی مرکز ،
موسمیات اور الیاس گوٹھ لانڈھی میں مدنی حلقوں کا اہتمام
Sat, 1 Feb , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیزوتکفین کے تحت
25جنوری2020ء بروز ہفتہ کراچی لانڈھی کابینہ الیا س گوٹھ میں مدنی حلقہ
ہوا ۔ مدنی حلقےمیں ڈویژن علاقہ اور حلقہ مشاورت نے شرکت کی۔ اس موقع پر کابینہ
ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کی مجلس تجہیز و تکفین کا تعارف پیش کیا، تجہیزوتکفین کا مدنی کام کرنے کی اہمیت بتائی اور
غسل میت کا طریقہ سکھایا۔
اسی طرح 25جنوری2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی بستہ لگایا گیاجبکہ 26جنوری2020ء بروز اتوار کراچی موسمیات میں
مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا۔ مدنی حلقے میں مجلس کے ذمہ دار اور گورکند اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ:عزیر عطاری، مجلس تجہیز و تکفین)