فیصل
آبادمیں فنانس کارکردگی ذمہ دار اور مجلس ائمہ مساجد کے اراکین کی تربیت کا سلسلہ
دعوت اسلامی
کی مجلس ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام
13جنوری2021ء بروز بدھ فیضا ن مدینہ فیصل
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوری، نگران مجلس پاکستان ،نگران مجلس اجارہ
اور ریجن ذمہ داران سمیت اراکین
مجلس ائمہ مساجد نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ائمہ مساجد ونگران مجلس پاکستان’’ حافظ محمد فیضان عطاری مدنی‘‘ نےفیصل آبادمیں فنانس کارکردگی ذمہ دار کے ہمراہ نگران مجلس ائمہ مساجد و اراکین ریجن و اراکین
مجلس کی تربیت فرمائی۔
جس میں
ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ائمہ مساجد کےذریعے ہر مسجد کو آمدن واخراجات کے
اعتبار سے خود کفیل کرنے اور مسجد کے قرب
وجوار میں عطیات بکس اور عطیات بستہ لگاکر نیز شخصیات اور مخیر افراد سے ملاقات
کرکے راہ خدا میں خرچ کرنے کی فضیلت اور اہمیت بیان کرکے عطیات کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر مسجد کےماہانہ اخراجات کو مسجد ہی کے نمازیوں سے خود کفیل کرنے کیلئے ہر
ذمہ دار کو یہ ہدف پیش کیا گیا ہے کہ فروری2021تک ہر مسجد کو خود کفیل کرنے اور اس کےلئے جہاں تک ممکن ہو عطیات بستہ لگاکر مسجد کی آمدن میں
اضافہ کرنے اور مسجد کی تعمیر ومرمت کے
امور پر خصوصی توجہ دینے سمیت فنانس ڈیپارٹمنٹ سے منظوری ہونےکےبعد طریقہ
کارکے مطابق کام مکمل کروانے کے متعلق کلام کیا گیا ۔ (رپورٹ:محمد عابد عطاری
مدنی:رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان دفتر ذمہ دار)