شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے اسلامی بھائیوں کا
فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ
11دسمبر 2023ء بروز پیر شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ کے اسلامی
بھائیوں کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضان مدینہ مولانا
مہروز علی عطاری مدنی، چیف ایڈیٹر ماہنامہ مولانا محمد آصف عطاری مدنی اور ایڈیٹر
ماہنامہ مولانا راشد علی عطاری مدنی سمیت اردو ماہنامہ کے تمام اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ نے مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے” شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی Hierarchy بیان کی اور کسی بھی شعبے یا مجلس میں Hierarchy کی
کیا اہمیت ہے؟ اس پر مفید گفتگو کی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کے علمی و ادبی معیار اور طباعتی و ترسیلی مراحل کو مزید اپ ڈیٹ کرنے
کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے
نوازا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ انگلش و عربی سے متعلق کچھ امور بیان کئے اور جنوری 2024ء میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے تمام
شعبوں (رائٹنگ، ٹرانسلیشن،مارکیٹنگ، پرنٹنگ وغیرہ)کے اجتماعی مدنی مشورے کا اعلان کیا۔(رپورٹ:مولانا جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ
مولانا شاہد عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)