دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن، ساؤتھ سینٹرل زون، عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں امامت کورس کے تمام درجات اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران نےشرکت کی۔

رکنِ شوری حاجی محمدشاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے امامت کی اہمیت اور عوام کی تربیت کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ اس موقع پر رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےائمہ مساجدکےشعبے کے ذریعے مساجد کو آباد کرنے، ماہ رمضان المبارک میں ہر مسجد کے ساتھ ساتھ مارکیٹوں اور شاپنگ پلازہ وغیرہ میں تراویح کا باقاعدہ اہتمام کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی عطیات کو بڑھاکردین متین کی ترویج واشاعت میں حصہ شامل کرنےکےحوالےسےترغیب دلائی۔امامت کورس کرنے والے ہراسلامی بھائی کو کورس مکمل کرنے کے بعد امام اور منصب امامت کے تقاضے پورے کرنے کے حوالے سے ذہن سازی بھی کی۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی