استقبالِ ربیع الاول شریف اور 1500 سالہ جشنِ ولادت کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگا۔ یہ عظیم الشان اجتماع 22 اگست 2025ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میرپور خاص، سندھ میں منعقد کیا جائے گا۔

عظیم الشان اجتماع میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع میں نہ صرف ماہِ ربیع الاول شریف کا والہانہ استقبال کیا جائے گا بلکہ سیرتِ طیبہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے روشن پہلوؤں کو بھی اُجاگر کیا جائے گا۔ گرد و نواح کے تمام عاشقانِ رسول سے اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔