دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کےزیر اہتمام لاڑکانہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاڑکانہ زون کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ نگران مجلس قاری گل شیر عطاری نے ایک امام کو کیسا ہونا چاہیئے، مدنی مرکز امام کو کیسا دیکھنا چاہتا ہے اور مصلٰی  امامت کی کیا کیا ذمہ داری ہے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

نگران مجلس نے مدنی مشورے میں ائمہ کرام کو مساجد خود کفیل کرنے کا ذہن دیا جس پر تین ائمہ کرام نے مدنی بستہ لگانے اور عطیات بکس رکھوانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا۔