یکم ستمبر کوکورنگی
کراچی میں عظیم الشان
اجتماع ہوگا، نگران شوری خصوصی بیان فرمائیں گے
ماہِ ربیع
الاول وہ فضیلت و عظمت والا مہینہ ہے جس کی 12 تاریخ کو صبح صادق کے وقت ہمارے
پیارے نبی، محمدِ عربی، حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادتِ باسعادت
ہوئی۔
استقبالِ
ربیع الاول کے سلسلے میں کورنگی ساڑھے تین نمبر عید گاہ کراچی میں دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام 01 ستمبر 2024ء بمطابق 27
صفر المظفر 1446ھ کو عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔
تفصیلات کے
مطابق اس اجتماع کا آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً 10:00 بجے تلاوتِ کلامِ
پاک سے کیا جائے گا اور نعت خواں اسلامی
بھائی بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّممیں نعت شریف کا
نذرانہ پیش کریں گے۔
تلاوت و
نعت کے بعد رات تقریباً 10:30 بجے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران
مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری وہاں موجود
عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔
عاشقانِ
رسول اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں اور اپنی
آخرت کے لئے نیکیوں کا ذخیرہ اکٹھا کریں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)