عالمی مدنی مرکز جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبہ ٔ کرام
کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
9
مارچ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر
اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس
شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”ٹائم مینجمنٹ “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور طلبہ کو جامعۃ المدینہ کے امتحانات کے بعد ہونے والی چھٹیوں کے اوقات کو دعوت اسلامی کی دینی کاموں میں صرف کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء اور عقلاء سب اس بات پر متفق ہیں کہ
انسان کی سب سے اہم پونجی جس کو بچا بچا کر استعمال کرنا چاہیئے ”وقت“ ہے۔ لمحات
زندگی فراہم کرنے والا وقت درحقیقت بڑی غنیمت ہے اس لئے اس کو بچا بچا کر رکھنا
چاہیئےکیونکہ انسان کے ذمے کام بہت ہیں جبکہ وقت اُچک کر بہت جلد غائب ہونے والی
چیز ہے۔
نگران شوریٰ
نے وقت کی اہمیت بتاتے ہوئے فرمایا کہ اگر ہم کامیاب لوگوں کی زندگی کے متعلق سیرت
کا مطالعہ کرے تو پتہ پتا چلتا ہے کہ ان لوگوں
نے اپنے وقت کو ضائع ہونے سے بچایا ہے۔آپ نے مزید فرمایا کہ دنیا کا کامیاب ترین
آدمی بھی 24 گھنٹے میں کامیاب ہوا ہے اور دنیا میں ناکام ہونے والا شخص بھی 24
گھنٹے میں ہی ناکام ہوا ہے، ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ جس نے بھی
کامیابی حاصل کی ہے اس نے 24 گھنٹے میں ہی کی ہے، بات صرف سوچ، احساس اور خود
اعتمادی کی ہے ہمیں کامیاب ہونے کے لئے ان چیزوں کو اپنے اندر پیدا کرنا ہوگا۔اجتماع پاک میں نگران
شوریٰ نے طلبہ کوٹائم منیجمنٹ کا طریقہ بتایا اور مزید یہ کہ 24 گھنٹے کے شیڈول
بھی بناکر دیئے۔