17 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ادارے جامعۃ المدینہ
گلشن معمار کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، اساتذہ ٔکرام اور ناظمین نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیااور شرکا کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ
وار اجتماع ومدنی مذاکرہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری،
رکن مجلس جامعات المدینہ سید ساجد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔