7 ستمبر کو پاکستان بھر میں” یومِ تحفظِ ختمِ نبوت“ پورے مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے کیونکہ اسی دن علمائے اہل سنت کے کاوشوں سے پاکستان کی قومی اسمبلی نے آئین میں قادیانوں کو کافر و دائرۂ اسلام سے خارج قرار دیا تھا اور قانونی طور پر ختم نبوت کا تحفظ کیا تھا۔ اس سال قانونِ ختم نبوت کی گولڈن جوبلی ہے یعنی اس قانون کو بنے ہوئے 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔

مرد و خواتین میں اسلامی شعور پیدا کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 7 ستمبر 2024ء بروز ہفتہ کو یومِ ختمِ نبوت کے موقع پراسلامی بھائیوں کی طرح ”اسلامی بہنوں کا سنتوں بھرا اجتماع“ بھی ہونے جا رہا ہے۔

سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز 7 ستمبر 2024ء بروز ہفتہ دوپہر تقریباً 3:00 بجے تلاوتِ قراٰن سے کیا جائے گا جس کے بعد حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق اسلامی بہنوں کے اس سنتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری ”شانِ مصطفیٰ ﷺ“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے جوکہ مدنی چینل کے ذریعے دیکھا اور سنا جائے گا۔ واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے 7 ستمبر کو جامعات المدینہ سمیت دیگر مقامات پر بھی اجتماعات منعقد ہوں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)