دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کےتحت کراچی میں ڈیفنس کی جامع مسجد فیضان بسم اللہ ،سول ایریا،اورنگی ٹاؤن کی جامع مسجدسبحانی میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نےسنّتوں بھرا بیانات کئےاور عازمین حج کو پریکٹیکل طریقہ بھی سکھایا ۔

اسی طرح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھار ٹی میں عازمین حج کا مدنی حلقہ ہواجس میں سی ڈی اے کی یونین کے صدرشہاب بخاری ،جنرل سیکرٹری امان اللہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نوازکےساتھ دیگر ملازمین نے شرکت کی اور ذمّہ دار نے عازمین حج کی مدنی تربیت کرتے ہوئے حاضری مدینہ کے آداب بھی بیان کئے، جبکہ راولپنڈی میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے دارالمدینہ میں بھی مجلس کے تحت تربیتی اجتما ع کا اہتمام کیاگیاجس میں مبلّغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیااور عازمین ِحج کی مدنی تربیت کی۔

گزشۃ سالوں کی طرح اس سال بھی فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کے تحت پرائیویٹ اور ٹوورز آپریٹرز کے ہاں حج تربیتی اجتماع ہوا۔جس میں مبلّغ دعوت ِاسلامی نے سنّتوں بھرابیان کیااور عازمین حج کو احرام باندھنے کا طریقہ مناسک عمرہ مناسک حج کا طریقہ بھی سکھایا گیا۔ اس کے علاوہ سرکاری طور پر بھی دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بھی حج پر جانے والے اسلامی بھائیوں کی مدنی تربیت کا سلسلہ جاری رہا۔

صادق آباد میں واقع ایک مل کے ورکرز جو اس سال حج کی سعادت حاصل کرنے جارہے ہیں۔ان کی مدنی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ جس میں مجلس حج و عمرہ ملتان ریجن کے ذمّہ دار نے ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعےحج وعمرہ کی ادائیگی کے حوالے سے مدنی تربیت کی۔

سندھ حیدرآبادکے علاقے صدر میں دعوتِ اسلامی کی مجلس حج وعمرہ کے ذمّہ داروں نے اس سال جو عاشقانِ رسول حج پر جارہے ہیں ان سےملاقات کی اور امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتاب” رفیق الحرمین“تحفےمیں پیش کی اسی طرح مجلس حج وعمرہ کے ذمّہ داروں نے قاسم آباد سے حج پر جانے والے سب انسپکڑ محمد دوالفقار شیخ سے ملاقات کی اور ان کو بھی رفیق الحرمین تحائف میں دیئے اس پر محمد ذوالفقار نے ذمّہ داروں کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاون میں محفل مدینہ منعقد ہوئی جس میں عازمینِ حج کے علاوہ دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری نےسنّتوں بھرا بیان فرمایا نیز رکنِ شوری ٰنے عازمینِ حج کو امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ” رفیق الحرمین“تحفے میں پیش کیا۔