حج کی رپورٹ
ڈائریکٹر جنرل
پاکستان حج مشن کے مطابق حج کوٹے میں
اضافے کے بعد پاکستان سے اس سال 2لاکھ عازمینِ
حج فریضۂ حج ادا کرسکیں گے،انہیں رہائش اور تینوں وقت کھانے پینے کی فراہمی کے
علاوہ حرم شریف آمدورفت کےلئے 24گھنٹے بس شٹل سروس فراہم کی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل
حج کے مطابق 214 حجاج کا پہلا قافلہ 4
جولائی2019ء کی صبح لاہور سے مدینہ شریف پہنچے گاجبکہ دوسرا قافلہ 5 جولائی2019ء
کو 393 عازمینِ حج کو لیکر جدہ آئے گا،
جہاں امیگریشن، کسٹم کلیئرنس اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ان
کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ 70 فیصد
گزشتہ سال والی اور 30 فیصد نئی عمارتیں لی گئی ہیں، جن میں حجاج کےلئے کھا
نے کےلئے میس اور حرم شریف آنے جانے کےلئے
نئی ایئرکنڈیشنڈ بسوں کی سہولتیں دی جارہی
ہیں جبکہ 180 ماہرین واسپشلسٹ ڈاکٹرز اور 360 پیرا میڈیکل اسٹاف پاکستان سے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منیٰ میں جمرات کے قریب ہمارے 32 مکاتب الاٹ ہوئے ہیں، جبکہ 54000
پاکستانی حجاج کو مشاعر ٹرین کی سہولتیں بھی فراہم کی جائینگی۔ ڈائریکٹر جنرل
پاکستان حج مشن کا کہنا ہے کہ اس بار حج شدید گرم موسم میں ہے، لہذا حجاج اپنی صحت
کا خاص خیال رکھیں، پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ رکھیں اور چھتری کا استعمال
بھی کریں۔مدینہ شریف میں بھی اس مرتبہ مرکزی عمارتیں حاصل کی گئی ہیں جبکہ پاکستان
ہاؤس کی عمارت میڈیکل اسٹاف، منیٰ اسپتال اور حج امور کےلئے وقف رہیں گی۔