نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کا دینی کاموں کے
سلسلے میں فیضانِ مدینہ حیدر آباد کا دورہ
14 ستمبر 2021ء
کو مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضان
مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد کا دور ہ کیا جہاں ذمہ داران سے مدنی
مشورہ، شخصیات سے ملاقات اور دیگر امور ان کے شیڈول میں شامل تھے۔
تفصیلات:
بعد
نماز ظہر
تاجران، ڈاکٹرز اور صحافیوں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
بعد
نماز عصر
نگران شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام
کی مختلف امور پر تربیت فرمائی۔
بعد
نماز مغرب
شعبہ نیو سوسائٹیز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حاجی مولانا محمد عمران
عطاری نے نیو سوسائٹی میں دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔ اس
مدنی مشورے میں بلڈرز حضرات بھی موجود تھے۔
بعد
نماز عشاء
نگران شوریٰ نے حیدر آباد ریجن کے نگران زون اور اراکین زون کا مدنی مشورہ لیا جس
میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر کلام فرمایا۔اس مدنی مشورے میں
اراکین شوریٰ حاجی محمد ایاز عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد علی
عطاری اور حاجی محمد برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔
بعد
ازاں
فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن کی وزٹ کے لئے تشریف لائے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر
حیدر آباد سٹی مطاہرہ و ٹو اور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو نے نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال
ہوا۔ (Content:
Mohammad Hussain Attari)