شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، فیضان مدینہ کابینہ، مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا ۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےائمہ ٔمساجد کو فرض علوم سیکھنے اور نیت کی اصلاح کرنے پرتوجہ دلائی۔ شرعی غلطی ہوجا نے کی صورت میں بھرپور کوشش کرنے اوربطور ناظم اعلی ائمۂ مساجد مسائلِ نمازو قراءت /نماز میں لقمہ کے احکام/وقف اورچندے کے احکام ،اخلاقی تربیت کرنے پر مہارت تامہ اور بنیادی مسائل پرعبور حاصل کرنے پر ترغیب دلائی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس موقع پر فرمایا: ہمارا شعبہ بہت اہمیت اور حساسیت کا حامل ہے بھرپور توجہ کی برکت ثواب کثیر کا سبب ہے اور عدم توجہ کی وجہ سے گناہوں کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے، ہر ناظم اعلی مسجد انتظامیہ کے افراد بالخصوص صدر سے ملاقات کرکے انہیں خصوصی وقت دے اور مسجد کی آباد کاری اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی وبہتری اور مسجد کے اخراجات کی خودکفالت کیلئے کام کرنے کی ترغیب دلانے کی کوشش کرے۔(رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)