بزرگانِ دین اللہ پاک کے بڑے ہی مقبول بندے ہیں ، اللہ عزوجل نے اپنے ان مقبول بندوں کو علمِ لدُنّی عطا فرماتا ہے نیز ان کی صحبت میں بیٹھنا، اُن کا ذکر کرنا اور ان کے فرامین پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی میں سے ہے۔

بزرگانِ دین کے فرمان سے نصیحت حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے40 صفحات کا رسالہ بزرگانِ دین کے 40 اقوال پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہےاور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک!جو کوئی 40 صفحات کا رسالہ بزرگانِ دین کے 40 اقوال پڑھ یا سن لے اُسے اولیائے کرام کی سچی محبت دےاور اُس کو ماں باپ سمیت جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمین

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download