دعوتِ اسلامی حصولِ علمِ دین کا درس دینے ،  لوگوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کرنے اور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کا عامل بنانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کے تحت ہر جمعرات کو ملک و بیرونِ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان اجتماعات میں تلاوتِ قراٰنِ پاک، حمدِ باری تعالیٰ، نعتِ رسولِ مقول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، منقبت، بیانات، دعا اور اختتام پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا اہتمام کیا جاتا ہےجن میں عاشقانِ رسول کو سنتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں۔

آج مورخہ 12 دسمبر 2024ء کو رات تقریباً 8:30 بجے جہاز چوک میلہ گراؤنڈ، سیہون شریف سندھ سے دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ہارون آباد روڈبہاولنگر پنجاب میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی نزد انصاری چوک ملتان میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نزد سوئی گیس آفس سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15 نزد 13 نمبر بس اسٹاپ میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور جامع مسجد انوارِ مدینہ نایاب پارک سلامت پورہ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔

ان اجتماعات کے بعد دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر کے مختلف مقامات سے عاشقانِ رسول کے 3 دن، 12 دن، 1ماہ اور 12 ماہ کے مدنی قافلے راہِ خدا عزجل میں سفر کریں گےجو اسلامی بھائی راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنا چاہیں وہ اپنے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے رابطہ کریں۔