دعوتِ اسلامی دنیا بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی رہنمائی کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کے تحت وقتاً فوقتاً ایسے افراد کے لئے مختلف سیشنزو اجتماعات منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

الحمد للہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اکتوبر 2024ء کو (دوپہر 1:00)تا 27 اکتوبر (شام 5:00 تک) PHD Doctors اور UNIVERSITY Faculty کے لئے ہونے جارہا ہے 2 دن کا GRAND CONGREGATION جو کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ GRAND CONGREGATION میں شریک عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کے لئے مدنی مذاکرہ فرمائیں گے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازیں گے جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کے بھی سنتوں بھرے بیانات ہوں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)