28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
27
فروری 2023ء بروز پیر رات 09بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں نگران پاکستان مشاورت حاجی
محمدشاہد عطاری نے اعتکاف مجلس کا مدنی
مشورہ لیا جس میں اراکین شوریٰ (حاجی امین عطاری، حاجی امین عطاری مدنی قافلہ،حاجی فضیل عطاری،حاجی اسد
عطاری،حاجی عقیل عطاری،حاجی جنید عطاری اور حاجی اسلم عطاری ) سمیت اعتکاف مجلس کے ذمہ داران نے شرکت
کی ۔
مدنی
مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے گزشتہ سال ہونے والے اعتکاف کے انتظامات کا
جائزہ لیتے ہوئے باہمی مشاورت سے آنے والے ماہ رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر 1 ماہ ،20دن اور آخری عشرے کے اعتکاف کروانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر شرکا نے عمل پیرا
ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)