حیدر آباد میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے سلسلے میں 24 اپریل 2024ء کو  آفندی ٹاؤن، حیدر آباد مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سندھ کے صوبائی مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدر آباد شیڈول پر موجود نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے میں شریک صوبائی مشاورت سے ماہانہ میگزین کی بکنگ و سرکولیشن کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے میگزین میں شامل مضامین کی اہمیت و افادیت بتائی جبکہ ڈویژن و شعبہ جات کے نگران اور ذمہ داران کے اہداف کا تعین بھی کیا۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے مزید اپنی گفتگو کے دوران سندھ کے مختلف ڈویژنز میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے حوالےسے شیڈول پر مشاورت کی جس پر تمام ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

دورانِ شیڈول مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہ اور مفتی خلیل خان برکاتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی نیز فاتحہ خوانی و دعا بھی کی۔