23 شعبان المعظم, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ بدین میں ”تقسیمِ اسناد اجتما ع“، طلبۂ کرام کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے
Tue, 11 Feb , 2025
10 days ago
7 فروری 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ کے شہر بدین میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”تقسیمِ اسناد اجتما ع“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں طلبۂ کرام، علمائے کرام اور عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے اجتماع کا آغاز کیا
گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں
بھرا بیان اور شرکا کو قراٰنِ پاک کے حقوق، قراٰنِ پاک کی تعلیم، حفاظِ کرام کی
فضیلت نیز دینی علوم کے فوائد بتائے۔اختتام پر دستار بندی کی گئی اور طلبۂ کرام
کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔