دعوتِ اسلامی کا شعبہ FGRF اللہ کی رحمت سے سیلاب زدگان کی مدد میں اب تک مصروفِ عمل ہے۔ ہزاروں لوگوں کے لئے اب تک امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

گھر بن رہے ہیں،ڈیمیج گھر جن کی دیواریں گر گئی ہیں ان کی تعمیرات میں کروڑہا کروڑ روپے کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ساتھ ساتھ کسانوں میں کھاد اور بیج تقسیم ہورہے ہیں ۔

اس شعبہ کے تحت 20دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مشورے میں سیلاب زدگان کی مددکرنے کے سلسلے میں گفتگو ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے اب تک کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے بڑھتی ہوئی سردیوں میں سیلاب زدگان کی سردیوں سے حفاظت کے لئے 50 ہزار کمبل و لحاف کی تقسیم کاری کا ہدف طے کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے گزشتہ 50 دنوں کی سیلاب ریلیف کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سردیوں میں زمین کے پانی نہ جذ ب کرنے کے سبب دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف نے ان پچاس دنوں میں متاثرہ علاقوں سے مشینری کے ذریعے50 کروڑ گیلن پانی نکال کر تقریباً20 ہزار ایکڑ زمین سے پانی نکالا اور 15 ہزار کے قریب گھر پانی سے خالی کئے نیز 59 کے قریب مساجد ،6 ہسپتال ،2 قبرستان اور8 اسکولز اور کالجز سے بھی پانی نکالا جاچکا ہے۔

مزید سیلاب متاثرین کی مدد اور متاثرہ زمین سے پانی رلیز کرنے کی ضرورت ہے مخیر حضرات اس بھلائی کے کام میں اپنا حصہ ملائیں اور اپنے ہم وطن بھائیوں کی خیر خواہی کریں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)