22 رجب المرجب, 1446 ہجری
شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے
تحت26مئی2024ءبروز اتوار کو بعد نماز عشاء
سندھ کے شہر سکرنڈ میں قائم مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں احکام مسجد کورس کا
تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ امام مساجد کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور امام صاحبان سمیت مقامی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے وقف،چندہ،مسجد انتظامیہ کے افراد کی تربیت، مساجد
میں ہونے والے مختلف ایونٹس کے انتظامات بالخصوص مسجد کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کروانے اور
آداب مسجد پر عمل کرنے کیلئے اہم امور پر
تربیت فرمائی جس پرشرکائے کورس نے عمل کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)