(رپورٹ: محمد عمر فیاض مدنی) گزشتہ روز 22 اکتوبر 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے دفاتر میں جاب کرنے والے تمام اسلامی بھائیوں کے درمیان ٹریننگ سیشن منعقد ہوا۔ سیشن کا آغاز دو بجکر تین منٹ پر تلاوت سے ہوا جس کے مدنی چینل کے نعت خواں محمد عدنان شیخ عطاری اور محمد عادل عطاری نے  نعت شریف کے ہدیے پیش کئے۔

تلاوت و نعت کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری نے Unity یعنی آپس میں اتفاق و اتحاد کے موضوع پر مختصر گفتگو کی۔

سیشن میں خصوصی بیان دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے کیا جس میں انہوں نے سب سے پہلے صفائی ستھرائی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے چند روایات بیان کیں اور ہر ایک کو اپنی ذات،کپڑوں اور دفاتر کو صاف ستھرا رکھنے کا ذہن دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جمیل ہے اور جمال کو پسند فرماتا ہے ، ہمیں بھی چاہیے کہ ہم خود کو صاف ستھرا رکھیں،ہمارا لباس صاف ستھرا ہو، ہم جہاں کام کرتے ہیں اُ س دفتر کو صاف ستھرا رکھیں، ہماری ٹیبل سِمٹی ہوئی ہو، خوشبو کا استعمال ہو، کوئی ہم سے ملے تو اس کو ہمارے بارے میں یہ اِمپریشن جائے کہ یہ صفائی پسند شخص ہے۔

نگرانِ شوریٰ نے تمام اسلامی بھائیوں کو نمازوں کا اہتمام کرتے رہنے، ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے، مدنی مذاکروں میں حاضر ہونے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر کراچی سٹی نگران و رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری ، رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری بھی موجود تھے۔