دعوتِ اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھاریاں میں اصلاحِ اعمال کورس کا انعقاد کیا گیا  جس میں امامت کورس کے طلبہ نے شرکت کی ۔معلمِ کورس نے تکبر کی علامات ، اسباب اور اس کا علاج کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو غصہ، حسد ، بغض وکینہ، بدگمانی، غیبت، بخل اور ریاکاری جیسے ہلاک کردینے والے امراض کے متعلق آگاہی فراہم کی۔علاوہ ازیں شرکا کو نگاہیں جھکا کر چلنے کی مشق، تصور مرشد اور کم بولنے کی عادت ڈالنے کے لئے اشارے بھی سکھائے گئے۔(رپورٹ، محمداحمدسیالوی عطاری مدنی،معاون نگرانِ مجلس کورسز)