فیضا
ن مدینہ مرکز جی 11 اسلام آباد میں مجلس ائمہ مساجد کے اراکین کا مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد پاکستان
کے زیر اہتمام18جنوری2021ء بروز پیر شریف فیضا
ن مدینہ مرکز جی 11 اسلام آباد میں مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ائمہ مساجد پاکستان
کےاسلام آباد ریجن ذمہ دار سید صادق عطاری مدنی اورناظمین اعلی ائمہ مساجدمحمد شکیل عطاری مدنی، محمد ندیم عطاری مدنی ،
شاہ پال عطاری اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ دار محمد عمران
عطاری سمیت خودکفالت کے ریجن ذمہ دار سعید
عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی سلمہ الغنی نے مسجد کو آباد کرنے ،نمازیوں
اور اہل محلہ کے بچوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینے اور مسجد کے جملہ اخراجات کو احسن انداز میں
خودکفیل کرنے کےحوالےسے تربیت فرمائی ۔
رکن شوری نے اسلام آباد ریجن میں دعوت اسلامی کے اثاثہ جات والی مساجد اور شعبہ اثاثہ جات کے تحت ریجن کی تمام مساجد کا سروے کرنے اور خالی پلاٹ و زیر تعمیر مساجد کے پروجیکٹ پر
جاکر وزٹ کرکے اس کے جملہ امور کو شرعی
اور تنظیمی طریقہ کارکے مطابق حل کرنے کے حوالےسے بھی تربیت فرمائی۔
دعوت
اسلامی کے اثاثہ جات والی مساجد میں تین رکنی مسجد کی نائب متولی یا کمیٹی کی شرعی اور تنظیمی امور کے حوالےسے تربیت کرکے چندہ اور وقف کے احکام واحتیاطیں سکھانے
بتانے اور عمل کرنے کیلئے ذہن سازی کرنے پر مشاورت ہوئی۔
نیز وہ
مساجد کے پلاٹ جہاں پر کام جاری ہے اس کو
تعمیرات کے شعبہ ذمہ دار کے ذریعے نقشہ کے مطابق چیک کروانے اور کام کو بروقت مکمل
کروانے کیلئے کوششیں کرنے کی نیت کروائی گئی جس پر تمام ذمہ داران نے عمل کی نیت کی۔(رپورٹ:محمد
عابد عطاری مدنی:رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)