دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام 12اور13جنوری2021ء کو فیضا ن مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا  جس میں رکن شوری، نگران مجلس پاکستان اور اراکین مجلس سمیت ائمہ مساجد پاکستان کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی اور نگران مجلس پاکستان محمد فیضان عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے امام صاحبان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور احسن و نرم انداز میں عوام الناس کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا جبکہ ائمہ مساجد پاکستان کے نظام کو بہتر بنانے اور ہر مسجد کو آباد کرنے نیز اسکے اخراجات کو خود کفیل کرنے کے حوالےسے مدنی پھول دئیے۔

واضح رہے ! ائمہ مساجد پاکستان کے 2دن کے مدنی مشورے میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی نے مسجد کو آباد کرنے ،نمازیوں اور اہل محلہ کے بچوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم وتربیت دینے سمیت مسجد کے جملہ اخراجات کو احسن انداز میں خودکفیل کرنے کےحوالےسے تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی:رکن مجلس ائمہ مساجد پاکستان ودفتر ذمہ دار)