پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء
کے تحت فیصل آباد میں نگرانِ شعبہ مولانا حافظ محمد افضل عطاری مدنی نے دینی کاموں
کے سلسلے میں مختلف علمائے کرام (جن میں دارالافتاء محدثِ
اعظم پاکستان کے مولانا مفتی محمد لیاقت رضوی صاحب ، تنظیم المدارس اہلسنت فیصل
آباد کےصدر مولانا محمد عبدالرحیم قادری صاحب اور کنزالایمان مسجد کے خطیب مولانا محمد شعیب
رضوی صاحب شامل تھے)سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علمائے کرام
کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں
بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے علمائے کرام کو شام کے علمائے کرام کی طرف سے موصول ہونے والی سند حدیث پیش کرتے ہوئے’’ کنزالمدارس بورڈ پاکستان‘‘ کتاب
تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)