نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے فیصل آباد صدر تحصیل کے ذمہ داران کا 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کے متعلق مشورہ فرمایا ۔

ذمہ داران کو آپس میں مل کر دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے ، غیبت کی تباہ کاری کتاب پڑھنے، اجتماع یوم رضا اور استقبال ماہ ربیع النور کے اجتماع کرنے، ربیع النور شریف میں اپنے اپنے گھروں محلوں کو سجانے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر نگران فیصل آباد ڈسٹرکٹ مشاورت محمد نعیم عطاری، نگران فیصل آباد صدر تحصیل مشاورت مولانا گلفراز عطاری، تحصیل سطح کے شعبہ جات اور مشاورت کے ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔ (رپورٹ: شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد عبدالرزاق عطاری)