دھوبی گھاٹ گراؤنڈ، فیصل پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان ”دستارِ فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ (بوائز) کے طلبۂ کرام، شعبہ جات کے ذمہ داران، فیصل آباد و اطراف سے آئے ہوئے علمائے کرام اورسیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے حاضرین کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

دورانِ اجتماع تخصصات، درسِ نظامی، حفظ اور تجوید و قرأت مکمل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی کی گئی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)