صوبائی
حکومت سندھ کے زیر اہتمام 23 اکتوبر 2021ء کو C.Mہاؤس
میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موقع پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان
مفتی منیب الرحمن صاحب اور مفتی ابراہیم سوہو صاحب نے حضور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں گفتگو کی۔
پروگرام
میں شرکت کرنے والوں میں بحرین، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عمان، اور قطر کے سفارتکار،
صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، I.Gپولیس،
مشیران، معاون خصوصی، تاجر، مذہبی اسکالرز، چیئرمین سیلانی ویلفیئر حاجی مولانا
بشیر فاروقی صاحب، حاجی حنیف طیب جبکہ دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے حاجی یوسف
سلیم عطاری اور حاجی یعقوب عطاری سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ محفل نعت میں نعت خواں صدیق اسماعیل،
عمران شیخ عطاری، غلام شبیر یوسفی، حسن بن خورشید، محمد کامران قادری اور ریحان
قادری نے بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
آخر میں
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پروگرام میں شرکت کرنے پر مہمانوں کا شکریہ
ادا کیا۔