
اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام17 اگست 2020ء کو یوکےکے شہر ایسٹ ہام(East Ham) میں مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے
ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ محاسبہ کرنے اور آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام18 اگست 2020 ءکو یوکے کے شہر ولڈسن گرین میں مدنی انعامات
اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات سے متعلق تفصیلاً بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔
یوکے لندن ریجن
کے لوٹن لندن کابینہ میں’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس ‘‘ کا سلسلہ جاری

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیرِاہتمام18
اگست 2020ء سے یوکے لندن ریجن کے لوٹن لندن( Luton London) کابینہ میں پانچ دن پر مشتمل’’تفسیر
سورۂ رحمٰن کورس ‘‘ کا سلسلہ جاری ہے
جس میں مجموعی طورپر 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کررہی ہیں۔
کورس میں
شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر وغیرہ کے بارے میں
معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام برمنگھم ریجن کےعلاقے سینڈویل(Sandwell) اور ایسٹ برمنگھم (East Birmingham) میں پانچ دن پر مشتمل’’تفسیر سورۂ رحمٰن کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس
میں مجموعی طور پر 52اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا آسان ترجمہ نیز تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم
کیں۔
یوکےبرمنگھم ریجن کےشہر اسٹوک آن ٹرنٹ میں مدنی
مذاکرہ اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو یوکےبرمنگھم
ریجن کےشہر اسٹوک آن ٹرنٹ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے مدنی مذاکرہ اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں12 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو باقاعدگی سے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر ِ اہتمام 18 اگست 2020ء کو یوکے کے
شہر لیسٹر(Leicester) میں مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کے بارے
میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے شب و روز مدنی انعامات کے مطابق گزارنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا
ذہن دیا۔

دعوت
اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے
شہر ہالی فیکس (Halifax) میں بذریعہ اسکائپ
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”بیماری پر صبر کے
فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کوروحانى علاج بھی پڑھائے نیز انہیں بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت
اور غمخوارى كا ذہن ديا ۔
یوکے کے شہر نیوکاسل میں مدنی انعامات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے شہر نیوکاسل (New Castle) میں مدنی انعامات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی انعامات کی ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں
کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
یوکے کے شہر
مانچسٹرمیں 38 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ
دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام12 اگست سے لے کر 18 اگست 2020ء تک یوکے کے شہر مانچسٹر(Manchester) میں 38 مقامات پر بذریعہ انٹر نیٹ دعائے شفاء اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں کم و بیش 764 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”بیماری پر صبر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات
کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بیمار اور پریشان اسلامی بہنوں کی عیادت
اور غمخوارى کرنے کا ذہن دیا نیز اجتماعات
کے آخر میں دعا ئیں بھی کی گئیں۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو یوکے مانچسٹر ریجن کے علاقے اکرنگٹن میں آن لائن
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن سطح
مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کی اہمیت پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنےا ور
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یو کے برمنگھم ریجن میں مختلف
مقامات کوونٹری،ایسٹ اور نارتھ برمنگھم(Coventry,
East Birmingham, North Birmingham )پر مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مختلف شخصیات خواتین اور مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی
کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مجلسِ اجارہ اور بیرونِ ملک سفر مجلس کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 اگست 2020ء کو نگران عالمی
مجلسِ مشاورت کا ریجن نگران، مجلسِ اجارہ ذمہ دار اور بیرونِ ملک سفر
مجلس کے ساتھ اسکائپ پر مدنی مشورہ ہواجس میں اسلامی بہنیں بیرونِ ملک
سفر کریں گی اس کے تمام معاملات شرعی و تنظیمی اصولوں کے ساتھ
ہوں اس پر بات چیت ہوئی۔