اسپین کے ڈویژن
میڈرڈکے علاقے تولیدو میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 04 اکتوبر 2020ء کواسپین
کے ڈویژن میڈرڈ( Madrid )کے علاقے تولیدو(Toledo) میں ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں میڈرڈ ڈویژن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام04 اکتوبر 2020 ءکو اٹلی کے
علاقے بوستو ارسیزیو(
Busto Arsizio) میں ون ڈے اسیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً
15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے”اعلیٰ
حضرت کا تصوف“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت کی مبارک زندگی سے متعلق
معلومات فراہم کی نیز دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
لندن ریجن
نگران اسلامی بہن کا اپنی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام05اکتوبر 2020ء کو
لندن ریجن نگران اسلامی بہن کا اپنی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
ہوا جس میں لندن ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ ربیع النور شریف کے مدنی پھول
سمجھائے نیز مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کی ترغیب
دلائی ۔کارکردگی بہتر ہونے پر حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
مانچسٹر ریجن
میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات کےزیرِ اہتمام 06 اکتوبر 2020ء کو مانچسٹر
(Manchester)ریجن میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن کی مدرسۃ المدینہ
بالغات ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورجن علاقوں میں مدارس نہیں ہیں، ان میں مدارس کھولنے
کے اہداف دیئے نیزوارنگٹن میں اسلامی بہنیں اکتوبر 2020ءمیں کلاسیں شروع کریں گی۔12
اکتوبر2020ء سے شروع ہونے والے نئے مدنی قاعدہ کورس کے لئے اہم نکات پیش کئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام06
اکتوبر2020ء کو مانچسٹر ریجن کے شہر نیلسن (Nelson) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایااور انہیں
علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسل میت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میّت کو غسل
دینے کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام06 اکتوبر 2020ء کو اسکاٹ
لینڈ (Scotland)ریجن میں نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراصلاح اعمال کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ
سےزیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی
ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے۔ شعبے میں تنظیمی طور پر ہونے والی
اصطلاحات کی تبدیلیوں کی بھی وضاحت کی گئی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیرِ اہتمام05 اکتوبر 2020ء کو مانچسٹر
(Manchester)ریجن میں نیک اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوراصلاح اعمال کے شعبے میں مزید ترقی و بہتری لانے، زیادہ
سےزیادہ اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کی عاملات بنانے اور اسلامی بہنوں کو مدنی
ماحول سے قریب لانے کے لئے نکات پیش کئے۔ شعبے میں تنظیمی طور پر ہونے والی
اصطلاحات کی تبدیلیوں کی بھی وضاحت کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن میں
مختلف مقامات کوونٹری، نارتھ برمنگھم، ایسٹ برمنگھم، سینڈول، ٹیلفورڈ اور سٹوک آن
ٹرنٹ(Coventry, North Birmingham, East Birmingham, South Birmingham Sandwell,
Telford and Stoke on Trent)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے جن میں
430 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنےنیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔
مانچسٹر ریجن
کے علاقوں مانچسٹر اور اولڈھم میں” کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا آغاز ہو رہا ہے

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 07 اکتوبر 2020ء سے مانچسٹر
ریجن کے علاقوں مانچسٹر اور اولڈھم (Manchester)، (Oldham) میں ” کورس جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا
آغاز ہو رہا ہے جس کی مدت 3 دن اور دورانیہ 1 گھنٹہ ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اکتوبر 2020ء کو
لندن ریجن کی سلاؤ لندن (Slough London)کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی حلقے میں بہتری لانے، مدنی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اسکی دعوت عام کرنے کاذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیراہتمام
یوکے کی لندن( London )علاقائی دورہ ریجن سطح
ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنی کابینہ علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ ریجن سطح
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں میں
مزید بہتری لانے اور اسلامی بہنوں کو کارکردگی بہتر بنانے کے مدنی پھول بھی پیش
کئے۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام 30 ستمبر 2020ء سے 6 اكتوبر2020ء تک یوکے بریڈفورڈ ریجن کے ہالی فیکس، کیگلی، لیڈز، نیوکاسل سٹاکٹن آن ٹیز
، مڈلز برو، رودرہم ، شیفیلڈ ، ڈونکاسٹر ، ہیکمونڈوائیک ، ریوین اسٹورپ ، بیٹلی ،
وائٹیکر بیٹلے ، ویسٹ ٹاؤن ، سےوییل ٹاؤن ، ہڈرز فیلڈ ، ویک فیلڈ (Halifax, Keighley, Leeds, New Castle, Stockton on
Tees, Middlesbrough, Rotherham, Sheffield, Doncaster, Heckmondwike,
Ravensthorpe, Batley, Witikemrbatley, West town, Savile Town, Huddersfield,
Wakefield )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 450
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”امت مصطفیﷺ کی خصوصیات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنےنیز مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا ذہن دیا۔