
دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے لندن ریجن کے
مختلف علاقوں لوٹن، آئلسبری، ملٹن کینس، چیشم، واٹفورڈ، ہائی وِکمب (Luton, Aylesbury, Milton Keynes, Chesham,
Watford, High Wycombe)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں
207 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج
ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں
اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔اجتماعات کے آخر میں دعا بھی کی گئی۔

دعوت اسلامی کے زیراہتمام آئرلینڈ (Ireland )ریجن میں آن لائن
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں
18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” معاشرے کی رسومات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یو کے برمنگھم ریجن کے شہر ناٹنگھم میں ” تفسیر سورہ
ٔرحمٰن کورس“ کا انعقاد

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام یو
کے برمنگھم ریجن کے شہر ناٹنگھم (Nottingham) میں ” تفسیر سورہ ٔرحمٰن کورس“ہوا جس میں
کم وبیش 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس کے
اختتام پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور مزید سورتوں کی تفسیر
کروانے کی درخواست پیش کی ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام برمنگھم ریجن کے مختلف علاقوں نارتھ برمنگھم، سینٹرل اور ساؤتھ برمنگھم،ایسٹ
برمنگھم اور کوونٹری (North, South,
East, central Birmingham and Coventry)میں کم وبیش 26 اسلامی بہنوں نے نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتےہوئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام یوکے ایسٹ لندن کابینہ کے شہر والتھم سٹو( Walthamstow) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 4 ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام یوکے ویسٹ لندن (West London)کابینہ کے مختلف
علاقوں میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 29 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی
بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے شب و روز
کی ذمہ دار اسلامی بہن کا بریڈ فورڈ ریجن
کی شارٹ کورسز اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے شب و روز کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے یوکے کے بریڈ فورڈ ریجن کی مجلس شارٹ کورسز کی اسلامی بہنوں کے
ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں بریڈ فورڈ شب و روز ریجن نگران اسلامی بہن نے بھی
شرکت کی۔
شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات پیش کئےاور کورسز کی مدنی
خبریں کس انداز میں دی جائیں اس پر کلام کیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر
اہتمام یوکے ریجن میں مدنی انعامات کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ، آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ ریجن
کی مدنی انعامات ریجن سطح کی اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مدنی
انعامات پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورماہانہ کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیزمدنی انعامات کے شعبے پر جو Updates ہوئی ہیں ان پر احسن انداز میں راہنمائی کی اور مدنی کاموں کو
مزید بڑھانےاور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔

سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی نگران اسلامی
بہن کا دو کابینہ نیروبی اور ممباسا کا ماہانہ مدنی
مشورہ لیاجس میں تقریباً تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کارکردگی، شیڈول اور مدنی کاموں میں جہاں کمزوریاں
ہیں ان کو دور کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی۔ زیادہ سے زیادہ نیکی کی دعوت دینے، مدرسہ
با لغات کھو لنے، مدنی بکس رکھوانےاور غسل میت کورس کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے
گئے۔
عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا ساؤدرن
افریقہ ریجن کی ذمہ داران سے مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ساودرن افریقہ ریجن کی ذمہ
داران سے مدنی مشورہ کیا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔ مزید
شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔ ماتحتوں
کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی گئی اور کارکردگی وقت پر مکمل کرنے کا ذہن دیا
گیا ۔
عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی
ریجن کی ذمہ داران سے مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں سے مدنی
مشورہ فرمایا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی مزید شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا گیا ماتحتوں
کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی اور
کاکردگی وقت پر مکمل کرنے کا ذہن دیا۔
عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کا انڈونیشیا
کی ذمہ دار اسلامی بہن سے مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیراہتمام 30 ستمبر عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے انڈونیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہن سے مدنی مشورہ فرمایا جس میں سابقہ
کاکردگی کا جائزہ لیا گیا مزید کام بڑھانے کے لئے مدنی پھول سمجھائے گئے۔ شعبہ پرتقرری
کرنے کی ترغیب دلائی مزید سوالات کے جوابات دئیے ۔