دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن کے علاقے اسٹاکٹن آن ٹیز میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل ميت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور مستعمل پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کا ذ ہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کا ذہن بھی دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مارچ 2021ء میں یوکے برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں میں5مقامات پر مدنی  حلقوں کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 89 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اورمدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ساؤتھ برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں میں اسلامی بہنوں کے لئے”کورس رمضان کیسے گزاریں؟“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 176 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں اسلامی بہنوں کو روزے کے احکام و مسائل، تراویح، لیلۃ القدر کے فضائل اور اعتکاف کرنے کے مدنی پھول بتائے گئے نیز اذکار و دعائیں بھی سکھائی گئیں۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اچھے تاثرات دیتے ہوئے اپنی تجوید درست کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ میں داخلے کی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام 08 اپریل2021ء کو   یوکے کے شہر نارتھ برمنگھم میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 8اپریل 2021ءکو لندن ریجن کے علاقے چشم (Chesham)میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم وبیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں نیزمستعمل پانی، اسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے۔ کفن دفن ٹیسٹ دینے اور کتاب تجہیز وتکفین کتاب پڑھنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 8اپریل 2021ءکویوکے لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading)میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”موت پر صبر “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر کی اہمیت وثواب کے بارے میں نکات بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کاملائیشیا کی اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ملائیشیا میں تنظیمی ترکیب کے مطابق ملٹی میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام شروع کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات شروع کرنے سے متعلق ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں عرب شریف کی زون ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا  جس میں بیرون ممالک مکتبۃ المدینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عرب شریف میں مکتبۃ المدینہ کے مسائل پر بات کی نیز رمضان المبارک میں قراٰنِ پاک کی تقسیم کے لئے اسلامی بہنوں میں زیادہ سے زیادہ ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک تنزانیہ (Tanzania)میں 8 دن پر مشتمل ”رمضان کیسے گزاریں؟ کورس “کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ تراویح و اعتکاف کے ضروری مسائل، نیز استقبال ماہ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ جیسے اہم مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  ملک ایران کے جزیرہ قشم میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  ایران کے شہر چا بھار مراد آباد میں محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش30اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اموات سے عبرت حاصل کیجئے“ کےموضوع پر بیان کیااور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام07 اپریل2021ء کوقطب مدینہ کابینہ مدنی   ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو رسالہ نیک اعمال اپنی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔