
دعوت اسلامی کےزیراہتمام 14 اپریل2021ء آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 19 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”خاتون جنت کی شان و عظمت“ کے موضوع پر
بیان کیا اور اجتماعِ میں شریک اسلامی
بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں خاتون جنت کے اوصاف بیان کئے اور ان کی سیرت طیبہ
کے روشن پہلوؤں پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام اپریل2021ءکے دوسرے ہفتے سویڈن (Sweden )میں
اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 24اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح شارٹ کورسز پر مقرر زمہ دار اسلامی
بہن نے ”غصے کا علاج “کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک
اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن ( Sweden) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اوردینی کاموں کومزید بڑھانے
کے ساتھ ساتھ مقامی زبان سویڈش میں اجتماعات کروانے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ کروانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ناروے (Norway )میں
بذریعہ اسکائپ اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کے رحمت بھرے لمحات کو عبادت میں
گزارنے کےلئے اور قلیل مدت میں مکمل قراٰن مجید کو سننے کےلئے ”فیضان تلاوت قراٰن
کورس“کا آغاز یکم رمضان 1442 ھ سے ہو
چکا ہے جس میں تقریبًا 12 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔
اس کورس
میں قراٰن پاک سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی
واقعات اور قراٰن پاک کی مختصر تفسیر سننے
کی سعادت بھی حاصل کر سکے گیں ۔
داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ
داراسلامی بہن سے رابطہ فرمائیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام آسٹریا (Austria) کے شہر(Vienna) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ
کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(One day session) میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
یورپین یونین
ریجن کی گزشتہ ہفتے کی دینی کاموں کی دینی تحریک کی کارکردگی

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے
کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین
یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
48
اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
102 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
156
اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
335
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
150 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
204
اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا
یورپین یونین
ریجن کی اسلامی بہنوں کی ہفتہ وار رسالے کی مجموعی کارکردگی

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی
کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
نے رسالہ”رشتےداروں سے بھلائی“پڑھنے
یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی تقریبًا 5 ہزار421 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”رشتےداروں سے بھلائی“پڑھنے
اور سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسپین کے ڈویژن لوگرونیو کے کئی علاقوں میں سنتوں
بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اپریل 2021ء کے دوسرے ہفتےاسپین (Spain) کے ڈویژن لوگرونیو (Logroño)کے کئی علاقوں میں
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تولیدو (Toledo)،اور آرجینڈہ (Argenda) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات میں کم و بیش41 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”رمضان کی آمد مرحبا“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب بھی
دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے علاقے کورنییا میں پہلی مرتبہ آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے
علاقے کورنییا (Cornellà) میں
پہلی مرتبہ آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش07 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے ”عبادت کا موسم بہار“
کےموضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنو ں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا
روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا بادالونا کے مختلف علاقوں میں ”کورس رمضان کیسے گزاریں؟“
کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona)
بادالونا (Badalona) کے مختلف علاقوں میں
”کورس رمضان کیسے گزاریں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش72 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزہ، تراویح و
اعتکاف کے ضروری مسائل نیز استقبال ِماہِ رمضان، فیضان لیلۃ القدر کیسے پائیں؟ وغیرہ
جیسے اہم مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے فیضان اسلام دعوت اسلامی کا ایک شعبہ ہے
جس کا کام نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت،
اور غیر مسلم کو ان کی خواہش پر مسلمان کروانا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں ساؤتھ امریکہ ریجن کی ایک اسپینش
خاتون کا دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کی ایک ذمہ دار
اسلامی بہن سے رابطہ ہوا ۔
شعبہ فیضان اسلام پر مقرر اسلامی بہن نے ان کے
سوالات کے تسلی بخش جوابات دئیےاور ان کو اسلامی عقائد کے بارے میں بتایا جس پر وہ
فوری مسلمان ہو گئیں۔ اس موقع پر ان کا اسلامی نام بھی رکھا گیا اور ان کی اسلامی
تربیت بھی کی جارہی ہے۔
نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت و قبول اسلام کے
حوالے سے فیضان اسلام کی اس میل آئی ڈی پر رابطہ کریں:
Madani Mashwarah of Region Nigran and Kabinah
responsible Islamic sisters from Central and South America

Under the supervision of Dawat-e-Islami, a Madani
Mashwarah of Region Nigran and Kabinah responsible Islamic sisters from Central
and South America was conducted in previous days. The course, namely ‘Blessings
of the Recitation of the Holy Quran’ was discussed in the Mashwarah. The points
of this course were explained to the responsible.
Keep in mind that the course, namely
‘Blessings of the Recitation of the Holy Quran’ has commenced since 12th
April 2021 in Central and South America and North America.