دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ (Slough)میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 26اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور غسل میت کا طریقہ بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لندن ریجن کی تمام کابینہ وڈویژن میں مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کاانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 548اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں  یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش121 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”رمضان کی آمد“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی فضیلت و اہمیت بیان کی نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کی ویسٹ لندن(West London) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے ،اسلامی بہنوں کی تقرری فارم فِل کرنے کا طریقہ اور نیک اعمال کا جائزہ رسالے کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام مارچ 2021ء میں یوکے میں  بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ کا سلسلہ ہواجس میں برمنگھم ریجن سے2، بریڈ فورڈ ریجن سے 3 ، مانچسٹر ریجن سے3اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  لندن ریجن کے علاقے والتھم سٹو (Walthamstow) میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ بتایا ،کفن کاٹنے ،بچھانے نیز مستعمل پانی کے مسائل بتاتے ہوئے پانی کے اسراف سے بچنے کاذہن دیا، اسلامی بہنوں کو شعبہ کفن دفن کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے مارچ 2021ء  میں یوکے کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد128

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد1ہزار08

روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار708

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات :139

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار326

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع 189

شرکاء کی تعداد: 5ہزار 248

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):418

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 19ہزار09

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:1ہزار666


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکےکے شہر کوونٹری( Coventry)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکےکے شہر چشم(Chesham) میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیل بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیزعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام13 اپریل2021ء کو یورپین یونین کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں یورپین یونین میں مکتبۃ المدینہ کے مسائل پر بات ہوئی، ماہنامہ فیضان مدینہ کے مطالعہ کو بڑھانے پر کلام کیا گیا، لاک ڈاؤن میں تقسیمِ قراٰن پاک کی مد کے لئے اسلامی بہنوں کو کوشش کر نےکا ذہن  دیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل 2021ء کے دوسرے ہفتےناروے میں  4 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں گیرود حا ( Haugerud)، بیروم( Barerum) ،فیورست(Furuset)، گرورد (Grorud) وغیرہ علاقےشامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 58 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”خاتون جنت کی شان و عظمت“ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو خاتون جنت کا تعارف پیش کیا اور ان کی سیرت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ان کی سیرت پر چلتے ہوئے علم دین حاصل کرنے اور عبادت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اپریل 2021 کے دوسرے ہفتے ناروے( Norway) کے شہر اوسلو (Oslo )میں آن لائن ون ڈے سیشن کا انعقاد کیاگیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی زبان میں” سحری کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان المبارک کے فرض روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔