دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن کا ملائیشیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ بذریعہ لنک مدنی مشورہ ہوا ۔

عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نئے مقامات پر اجتماعات شروع کرنے میں اسلامی بہنوں کی معاونت، شارٹ کورسز کی ذمہ داری کس کو دی جائے ؟، جو ملائیشیا سے پاکستان و ہند جا چکی ہیں ان کی انفرادی معلومات سے متعلق تاکہ ان کو وہاں دینی کاموں میں لیا جائے اس سب امور پر مشاورت کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤدرن افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں موزمبیق اور ماریشس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آن لائن کام کس طرح بڑھایا جائے اس کے لئے کچھ نکات دیئے نیز کارکردگی شیڈول اپنی اور ماتحتوں کی وقت پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا کے شہر انچن میں نیکی کا سلسلہ ہوا جس میں پانچ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے پہلے اجتماعی نیکی کی دعوت کاجدول مکمل کیا پھر انفرادی طور پر دیگر اسلامی بہنوں کو کال کر کے نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے :

245 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

259 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

1ہزار333 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

450 اسلامی بہنوں نے 313 بار درود شریف روزانہ پڑھے۔

2 ہزار 321 اسلامی بہنوں نے 1200 درود شریف روزانہ پڑھے۔

742 اسلامی بہنوں نے 12منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


ویسٹ مڈلینڈ پولیس کی جانب سے انسپکٹر عامر عابد نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ یوکے کا دورہ کیاجہاں انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا گیا۔انسپکٹر عامر عابد نے دعوت اسلامی کے ذریعے جرائم کو کم کرنے کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ دعوت اسلامی کی جانب سے جرائم کو کم کرنے اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کی خدمات کو سراہا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے ریجن میں شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، لندن، مانچسٹر، اسکاٹ لینڈاور بریڈ فورڈ کی زون سطح شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی جدول، کارکردگی دینے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیزشعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اوربچوں اور ٹین ایجز کے لئے نئے مختصر کورسز ڈیزائن کرنے کے لئے مشورے ہوا، نئے مدرسات تیار کرنے کے لئے تربیتی سیشن رکھنے پر بھی مشاورت کی ۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  مئی2021 ء میں یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ اوربریڈ فورڈ ( Birmingham, London, Manchester, Scotland, Bradford )میں دیگر ذرائع سے کورسز فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس ، ماہ رمضان بخشش کا سامان ، تفسیر سورۂ رحمٰن کورس کا 89 مختلف مقامات پر انعقاد ہواجن میں کم و بیش 2 ہزار 821 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات کا اظہارکیااور 377اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، 321اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور دیگر شارٹ کورسز کرنے کی نیتیں کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون 2021ء کے دوسرے ہفتے ناروے (Norway) میں مقامی زبان نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کےشعبہ  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس (France) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں چھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں ناروے(Norway) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز ای رسید اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی آن لائن جمع کروانے کے متعلق معلومات فراہم کی نیز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والی اجتماعی قربانی میں خود حصہ لینے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ مئی 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ڈنمارک میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمد للہ عزوجل !33 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 2 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ مئی 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے (Norway) میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمد للہ عزوجل !28 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 11 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 4 اسلامی بہنوں نے ایام قفل منائے۔