دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 28 اگست 2021ء  کو ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی چینل پر 02ستمبر2021ء کے پروگرام دیکھنے اور مدنی مذاکرہ بھی دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام 30 اگست 2021ء  کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز مدنی چینل پر 02ستمبر2021ء کے پروگرام دیکھنے اور مدنی مذاکرہ بھی دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  28 اگست2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم(Welkom) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”جنتی محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ 


د عوت اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021ء کےآخری ہفتے سویڈن میں  بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے” جنتی محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قطع تعلق کرنے کی وعیدیں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ آپس میں صلح کرنے اور صلح کروانے کے دینی ودنیاوی فائدے اور ثوابات کے متعلق بتایا نیز اسلامی بہنوں کو بزرگانِ دین کے واقعات بیان کرتے ہوئے باہمی محبت کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فیضان اہل بیت“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 15 ہزار 552 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضان اہل بیت“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اگست 2021 کے آخری ہفتے  بیلجیم( Belgium) میں بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 24 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

شارٹ کورسز کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ”جنتی محل کی قیمت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اوررسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”امام حسین کے واقعات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں یوکے ریجن کی تقریبًا 15 ہزار 33 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”امام حسین کے واقعات“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ ہفتے یوکے برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات نارتھ، ایسٹ، سینٹرل، ساؤتھ برمنگھم، کوونٹری، پیٹر برو، ناٹنگھم، برٹن، لیسٹر، ڈربی، ووسٹر، سٹوک، بلیک کنٹری، والسال، ٹیل فورڈ ( North, East, South, Central birmingham, Coventry, Peterborough, Nottingham, Burton, Leicester, Derby, Worcester, Stoke, Black Country, Walsall, Telford)میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 1ہزار19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ” ذکرِ شہادت اور موت کی یاد کے فضائل“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   گزشتہ دنوں آسٹریلیا ریجن نگران کا ایڈیلیڈ (Adelaide)کی نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے پر کلام ہوا، اسلامی بہنوں کوشارٹ کورسز کروانے کی ترغیب دلائی گئی اور ڈیلی کلاس مزید بہتر کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہن نے شب و روز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ  لیا جس میں یوکے،یورپ،ساؤتھ افریقہ اور ممبئی ریجن کی اسلامی بہنیں شامل تھیں ۔

مدنی مشورے میں عالمی سطح سے ملنے والا بیان ”تقسیم کاری“ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا جن میں یہ نکات تھے ۔

٭ تقسیم کاری کی ضرورت و اہمیت۔٭ تقسیم کاری کا مقصد ۔٭ تقسیم کاری کے فوائد۔٭ تقسیم کاری کے تقاضے۔٭ نقصان کے سبب بننے والے چند امور ۔٭ صلا حیتوں کے مطابق ذمہ داریوں کی تقسیم۔

بعد ازاں ماہنامہ فیضان مدینہ سے بھی چند مدنی پھول پڑھ کر سنائیے گئے۔کار کردگیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اچھی کار کردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اورمزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا،جس شعبے سے مدنی خبریں موصول نہیں ہوتی ان شعبوں کی مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے نیتوں کا اظہار کیا ۔


       دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 اگست2021ء بروز بدھ کو جنوبی کوریا کے شہر انچن میں بذریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں جنتی محل کی قیمت اور صلح کرنے کے فضائل بیان کئے نیز اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے  میں تمام ریجن نگران اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 06 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور تین دن کے سنتوں بھرے اجتماع نیز یومِ دعوت اسلامی کے بارے میں نکات سمجھائے جبکہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کامو ں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔