دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام نارتھ امریکہ ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں نارتھ امریکہ کی ریجن نگران، کینیڈا
کی ملک نگران، ڈویژن مونٹریال راوال کی ڈویژن
اور ذیلی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ذمہ داری کے لئے تیار کرنا اور جدول کو manage کرنے سے متعلق بات چیت کی۔
کینیڈاکے
شہر تھورن کلف میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈاکے
شہر تھورن کلف(
Thorncliffe) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش اسلامی 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے” کربلا وا لوں کے کریمانہ انداز “ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ
پُر کرنے اور دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
کینیڈاکے
مختلف شہروں میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کینیڈاکے مختلف شہروں( Montreal Brampton, ) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 65 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”جنت کی قیمت“ کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پرکرنے اور حقوق العباد ادا کرنے کی ترغیب
دلائی۔
یوکے
کی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذ ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکے کی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذ
ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں برمنگھم، مانچسٹر، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن سطح اور
بر منگھم ریجن کی کابینہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت
نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے نیز ماہانہ کارکردگی شیڈول بر وقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
امیرِ
اہل سنت فرماتے ہیں کہ میرا ہر ذمہ دار تربیت یافتہ ہوچنانچہ اس فرمان کے پیشِ نظر آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس
میں تقریبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”بسم اللہ کی برکتیں“کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے بسم
اللہ کی برکتوں اور اس کے فضائل کے بارے میں بتایا نیز وقت کی قدر اور اسے نیک
کاموں میں گزارنے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا کے شہر ویانا (Vienna) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا
16 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ایک مبلغہ کو کیسا ہونا چاہیے
اور اپنی ذمہ داریوں کو کیسے پورا کرنا چاہیے اس حوالے سے نکات بیان کئے۔
آسٹریا کے شہر ویانا میں بذ ریعہ انٹرنیٹ یوم دعوت
اسلامی اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ یوم دعوت
اسلامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے ” دعوت اسلامی اور امیر اہلِ سنت کی قربانیاں“کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جرمنی(Germany) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ اصلاح
اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”چغل خوری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ر سالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ
لینے کی ترغیب دلائی۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن کے ملک موزوزو میں 5 دن پر مشتمل کورس”تفسیر سورۂ ملک“کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 02 ستمبر 2021ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک
موزوزو میں 5 دن پر مشتمل کورس”تفسیر سورۂ ملک“کا انعقاد کیا گیا جس میں
کم و بیش 10اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو سورہ ٔملک کا لفظی اور با محاورہ ترجمہ نیز تفسیر سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
دعوتِ اسلامى كے چالیس سال مکمل ہونے پر آسٹریلیا
کے شہر سڈنی میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ون ڈے سیشن كا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 02 ستمبر 2021ء کو دعوتِ اسلامى كے چالیس سال مکمل ہونے پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بذریعہ
انٹرنیٹ ون ڈے سیشن كا انعقاد كيا گیا جس میں کم و بیش 85 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس میں
مبلغہ دعوتِ اسلامى نے دعوتِ اسلامی کے معرضِ وجود مىں آنے کا مقصد، فراستِ اميرِ اہلسنت، دعوتِ
اسلامى كے اس چالیس سالہ سفر میں امیرِ اہلسنت کی قربانیوں اور دنیا بھر میں نیکی
کی دعوت پہنچانے کا انداز بيان كيا۔ مزید
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات كے متعلق اسلامی بہنوں کو معلومات فراہم کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام اگست2021ء میں ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کولکتہ ، اجمیر،بریلی) ،یوکے برمنگھم، لندن ، مانچسٹر ، اسکاٹ لینڈ ، آئر لینڈ ، بریڈ فورڈ، عرب شریف ، آسٹریلیا ، ملبرن، نیوزی لینڈ ، تنزانیہ، ترکی ، ملائشیا ، کینیڈا ، امریکہ ، ماریشس ،موزمبیق ، موزوزو ، زمبابوے ، اسپین ، سویڈن ، ڈنمارک ، فرانس، بیلجیئم ، اٹلی ، ساؤتھ افریقہ ، لیسوتھو ، بنگلہ دیش ، ساؤتھ کوریا ، چائنہ ، سری لنکا ، ایران ، یواے ای، پاکستان(ریجن کراچی ، اسلام آباد ، لاہور) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے سیشن بنام ”حُبِ اہلِ بیت“ کا تقریباً 850 مقامات پرانعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 21ہزار746 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے Session
کو بہت پسند فرمایا دعوت اسلامی کے لئے
دعائیں بھی کی نیز4ہزار236اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے، 2ہزار140 اسلامی بہنوں نے بڑی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ
لینے اور 686 اسلامی بہنوں نے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی نیتیں کیں۔
عالمی مجلس مشاورت کی ارا کین اور شعبہ بین الاقوامی کی اسلامی بہنوں
کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت
کی ارا کین اور شعبہ بین الاقوامی کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ان مد نی پھو لوں پر کلام کیا۔
6 دن
کے سنتوں بھرے اجتماع کا ارینج اگر ستمبر2021ء میں نہیں ہو سکتا تو اسے نومبر2021ء میں کردیا
جائے ۔مقام کیا ہو گا ؟ مقام میں کیا سہولیات مو جود ہوں ؟ تمام اسلامی بہنوں کو
سفر کب کرنا آسان رہے گا َ؟ اس پر بات چیت ہو ئی ۔
Dawateislami