پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےوفدنے کینیاکےشہرممباسہ میں قائم ترکی مدرسہ سلیمانیہ کادورہ کیاجہاں انہوں نےمدیرِمدرسہ اوراساتذہ سےملاقات کی۔

اس موقع پررکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنیدعطاری مدنی نےوہاں موجوداساتذہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں سےچنداہم امورپرتبادلۂ خیال کیااوراساتذہ کودعوتِ اسلامی کےشعبےمکتبۃالمدینہ (العربیہ)سے شائع ہونےوالےکُتُب ورسائل تحفےمیں دی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نےمدرسےکےطلبہ سےگفتگوکرتےہوئےاُن کی دینی،اخلاقی اورتعلیمی اعتبارسےتربیت فرمائی اورانہیں مدنی پھولوں سےبھی نوازا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(ا سلامی بہنیں )کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کی شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں کارکردگی کے حوالے سے کلام ہوا۔علاقائی دورے کے کارکردگی فارم اور شعبے کے اسپیشل کام سمجھائے گئے نیز ماتحتوں کے ساتھ مدنی مشورہ رکھنے اور شیڈول وُصول کر کے چیک کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی د ئیےگئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 29 نومبر2021ء کو ساؤتھ افریقہ میں ریجن نگران اسلامی بہن کا پرٹیوریا کابینہ کی رابطہ برائے شخصیات کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی نیز دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں ربیع الاول کے نفلی روزے کی تحریک میں ملنے والی رپورٹ کے مطابق کم وبیش 549اسلامی بہنوں نے روزے رکھے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام 29 نومبر2021ء کو ساؤتھ افریقہ کے علاقے لیسوتھو میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا جس میں کم وبیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائز ہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ( اسلامی بہنیں ) کے زیر اہتمام 29 نومبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ڈربن میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے گھر گھر جا کر علاقائی دورہ کیااور کم و بیش 156 اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام29 نومبر 2021ء کو ساؤتھ افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ  ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کیاگیا اور شعبے میں ترقی کے اقدامات ، مدنی مشوروں کا نظام اور متفرق نکات پر کلام کیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام   30 نومبر 2021ء کو یو کے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands)کابینہ میں 3دن پر مشتمل ”احکامِ وراثت کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث سے وصیت ووراثت کے مختصر اہم احکام اور اہمیت اور وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی غفلتوں ، خرابیوں کا بیان وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے کوونٹری میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور بچھانے کا طریقہ، غسل دینے اورکفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکےساؤتھ برمنگھم میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور بچھانے کا طریقہ، غسل دینے اورکفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کے اجتماعات میں شمولیت کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے برمنگھم ریجن برٹن ڈویژن میں گزشتہ دنوں ”شمائل مصطفیٰﷺ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو آئندہ بھی ہونے والے کورسز میں شرکتکرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ڈویژن برٹن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو روزانہ اپنے اعمال کا جائز ہ لینے، نفل روزے رکھنےاور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔