
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے
جوہانسبرگ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے
تربیت کی اور ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کروانے پر مدنی پھول دئیے نیز محفل نعت اور سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے
نکات فراہم کئے۔
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسالہ ”حسن و
جمالِ مصطفیٰ“پڑھنے / سننے کی کارکردگی

امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے
آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے /سننےوالوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ”حسن و جمالِ مصطفیٰ“پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی تھی ۔
اسی سلسلے میں
ساؤتھ افریقہ میں کم و بیش 2ہزار769 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”حسن و جمال مصطفٰی“
پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ
(اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

گزشتہ
دنوں ساؤتھ افریقہ میں شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
شارٹ کورسز کی ذمہ دار نے اسلامی
بہن کی کارکردگی کا فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہن کو آئندہ آنے والے
کورس ”احکامِ وراثت“کے نکات سمجھائے نیز کابینہ سطح پر اس کورس کو منعقد کروانے
کی ترغیب دلائی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ کے شہر ویلکم(Welkom) میں اجتماع میلاد کا انعقاد
کیا گیا جس میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”آقاﷺ کے اختیارات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماع پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کا سنتوں پر عمل کرنے
کے جذبہ کے بارے میں بتایا نیز دین کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر پولکوانے میں دومقامات پر
اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں میں ساؤتھ افریقہ کے شہر پولکوانے میں دومقامات
پر اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جن میں 60 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے” آقاﷺ کی سیرت زندگی“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو بزرگان دین
کا سنتوں پرعمل کرنے کے جذبہ کے بارے میں بتایا ۔

دعوت
اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری و ساری ہے اور روز بروز ترقی کی طرف گامزن
ہے دعوت اسلامی کا ہرشعبہ اپنی جگہ اہمیت
کا حامل ہے ان ہی میں ایک شعبہ شب و روز بھی ہے ۔
شعبہ
شب و روز میں مختلف شعبہ جات کی مدنی خبریں وصول ہوتی ہیں جو شب و روز کی ویپ سائٹ پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔
ماہ
ستمبر2021ء میں دنیا بھر کے مختلف ممالک ہند، بنگلہ دیش، آسٹریلیا،سری لنکا ،یوکے،
یورپین یونین، سینٹرل افریقہ،ساؤدرن افریقہ ،نارتھ امریکہ، ایران،ساؤتھ افریقہ اور
فارایسٹ سے مختلف شعبہ جات کی 658 مدنی خبریں وصول اور 502 اپلوڈ ہوئی ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 5دن پر مشتمل ”شمائلِ مصطفیٰ کورس“ کا انعقاد کیا گیا
جس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل ،
خصائص وغیرہ کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں 15دن پر مشتمل”تفسیر سورۂ
نور کورس “ کا اختتام ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ نورکا بامحاورہ ترجمہ نیز تفسیر بتائی گئی ۔ کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے بہت اچھے تاثرات دئیےاور مزید شارٹ
کورسز کرنے، تفسیر صراط الجنان کا مطالعہ کرنے کی نیت کا بھی اظہار کیا۔
فارایسٹ ریجن کے ملک چائنہ میں 5دن پر مشتمل ”تفسیر سورۂ رحمٰن
کورس “ کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 15 اکتوبر 2021ء سے فارایسٹ ریجن کے ملک چائنہ میں 5دن پر مشتمل
”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا لفظی و بامحاورہ ترجمہ و تفسیر سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا موزمبیق اور ماریشس کی نگران اسلامی بہنوں کے
ساتھ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤدرن
افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا موزمبیق اور ماریشس کی نگران اسلامی بہنوں کے
ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت
کی گئی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور
اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔
فارایسٹ
ریجن کے ملک ساؤتھ کوریا میں 8دن پر مشتمل
کورس بنام”ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع“کا اختتام

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام20 اکتوبر 2021ء کو فارایسٹ ریجن کے ملک ساؤتھ کوریا میں 8دن پر مشتمل کورس بنام”ہفتہ وار سنتوں بھرا
اجتماع“کا اختتام ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی شرعی احتیاطیں و عملی طریقہ، کارکردگیوں کی اہمیت و افادیت، نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اور دینی کاموں کی تقسیم کاری
کا انداز وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا
گیا۔