Sunnah-inspiring
Ijtima’at conducted in various divisions of Sydney, Australia

Under the
supervision of Dawat-e-Islami, in the month of October 2021, a Sunnah-inspiring
Ijtima’at were conducted in 5 divisions of Sydney, Australia, i.e., Auburn,
Blacktown, Lakemba, Liverpool, and Rockdale. Approximately, 86 Islamic sisters had
the privilege of attending this spiritual gathering.
The female
preachers of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring on different topics in
different divisions which include the topics of * spending on religious
students, love of the Holy Prophet with ummah, excellence of Holy Prophet, and
virtues of darood o salam.
After the
Bayan, the attendees
(Islamic sisters) were
motivated to watch the weekly Madani Muzakra, read the weekly booklet, and read
the monthly Faizan-e-Madina magazine.

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل كى۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”شانِ مصطفىٰﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو ٹیلی تھون مہم میں
حصہ لینے اور روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔
آسٹریلیا
ریجن کے نیوزی لینڈ کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں آسٹریلیا
ریجن کے نیوزی لینڈ کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں
تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ دار اسلامی بہن نے ٹیلی تھون کے نکات بیان کئے اور ٹیلی تھون مہم میں بھر پور حصہ لینے کے اہداف
دئیے دین کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ چندہ اکٹھا کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”شانِ مصطفىﷺ“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام ملبورن آسٹریلیا میں پانچ دن پر مشتمل ”شمائل مصطفیٰﷺ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
كورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو حضور ﷺ کے حالات زندگی، سیرت، معجزات، شمائل اور
خصائص وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی
گئیں۔
آسٹریلیا
کے شہر سڈنی كی مختلف ڈویژنز میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اكتوبر 2021ء کے مہینے
میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے 5 مختلف ڈویژنز (اوبرن،بلیک ٹاؤن،
ليكمبا، ليورپول اور راکڈیل) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش86 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامى نے مختلف ڈویژنز میں مختلف موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار
مدنی مذاكره دیکھنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےاور ماہنامہ فیضانِ مدينہ رسالہ پڑھنے کی ترغيب دلائی۔
ممبئی سینٹرل زون گونڈی کابینہ میں شعبہ کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام ہندممبئی ریجن ممبئی سینٹرل زون گونڈی
کابینہ میں شعبہ کفن دفن کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس کفن
دفن کی کابینہ، ڈویژن اور غسالہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں اسلامی بہنوں کو غسالہ کا ہدف مکمل کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ کفن دفن
تربیتی اجتماعات منعقد کرنے کا ذہن دیا گیا نیز کارکردگی کے حوالے سے بھی کلام کیا
گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں کو مزید وقت دینے اور دیگر اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسالہ ” کس کس کو عیب بتا سکتےہیں“ پڑھنے/ سننے کی
کارگردگی

امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب
ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ
کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے
رسالہ ”کس کس کو عیب بتا سکتے ہیں“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار537اسلامی
بہنوں نے رسالہ ” کس کس کو عیب بتا سکتےہیں“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں
ساؤتھ افریقہ میں 16 مقامات پر ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں آٹھ اجتماعات اردو زبان میں منعقد کئے گئے جبکہ آٹھ اجتماعات انگلش
زبان میں منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 333 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کودینی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے
اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ میں مختلف مقامات پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 155
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شامل اسلامی بہنوں کو مسافر کی
نماز کے احکام کے متعلق نکات فراہم کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے کے اہداف دئیے۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت ساؤتھ افریقہ میں
18مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات
(اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 18مقامات
پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں(working
lady ,doctors, lawyers, principal )
اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 1ہزار341 تھی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے علاقے ویلکم اور کیپ ٹاؤن میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں میں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم اور کیپ ٹاؤن میں
اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد ہوا جن میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”سیرتِ مصطفیٰﷺ“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، دینی
کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کا ذہن دیا۔