دعوت اسلامی کے زیر ا ہتمام یکم نومبر2021ء کو   بذریعہ انٹرنیٹ عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملک و بیرون ملک میں رہنے والی اسلامی بہنوں نے بذریعہ لنک شرکت کی۔

یا د رہے !عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنیں امریکہ ،کینیڈا،کوریا،ساؤتھ افریقہ ،ہند ،بنگلہ دیش،یورپ کی رہائشی ہیں اور ان جگہوں پر دینی کاموں کی دھومیں مچا رہی ہیں، دنیا کے دیگر ممالک میں دینی کام کو پاکستان کی رہائشی اسلامی بہنیں سنبھالتی ہیں ۔

اس مدنی مشورے میں ابتداً عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے چند مدنی پھول دئیے اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  ساؤتھ افریقہ میں بچوں کے لئے انگلش کورس بنام Bless mawlid کا انعقاد کیا گیا جس میں 45 بچوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں بچوں کو پیارے آقا مصطفیٰﷺ کی ولادت اور ان کی سیرت نیز سرکار ﷺ کی زندگی کے واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں 


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے  کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننےوالوں کو اپنی دعاوں سے بھی نوازتے ہیں۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے رسالہ ”فیضان امام احمد بن حنبل “پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی تھی ۔

اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار 491 اسلامی بہنوں نے رسا لہ ”فیضانِ امام احمد بن حنبل“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی جس میں اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے  ٹیلی تھون کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا  ٹیلی فون کے ذریعے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن کو نئے اہداف دیئے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا ٹیلی فون کے ذریعے پرٹیوریا(Pretoria )کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہن کو نئے اہداف دیئے اور مختلف شعبوں میں دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہین دیا ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں دو مقامات پر محافل میلاد کا انعقاد ہوا جن میں 132 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”شان مصطفیٰ ْﷺ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور محافل میلاد میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا  جس میں تمام نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے متعلق ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کےلئے کس طرح کوشش کی جائے اس کے بارے میں نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں بذریعہ انٹرنیٹ غسلِ میت کی کلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں تقر یبا 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نےغسل دینے کی فضیلت ، غسل دینے کا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے بہت اچھے انداز میں تر بیت کی۔


امّتِ مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔گزشتہ ہفتے امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ” حسن وجمالِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم“پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں ہند،دہلی ریجن نارتھ کشمیر زون کی کم و بیش 308 اور جموں زون کی کم و بیش 559اسلامی بہنوں نے رسالہ” حسن وجمالِ مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم “ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام نارتھ کشمیر زون کے شہر بارہ مولہ میں درس اجتماع منعقد کیاگیا جس میں تقریباً 31 ٹیچرز اور طالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرابیان کیا جس کا موضوع ’’شانِ مصطفیٰ ﷺ ‘‘تھا۔دعوتِ اسلامی کا مختصر تعارف کروایا مزید اسلامی بہنوں کو آن لائن کورسز کا بھی ذہن دیا گیا۔ آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔