ساؤتھ
افریقہ کی اسلامی بہنوں کی رسالہ ” کس کس کو عیب بتا سکتےہیں“ پڑھنے/ سننے کی
کارگردگی

امت
مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے وعلم دین سکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہْ کسی ایک مدنی رسالہ کے مطالعہ کی ترغیب
ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ
کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے
رسالہ ”کس کس کو عیب بتا سکتے ہیں“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی تھی۔
اسی سلسلے میں ساؤتھ افریقہ کی کم وبیش 3ہزار537اسلامی
بہنوں نے رسالہ ” کس کس کو عیب بتا سکتےہیں“ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں
ساؤتھ افریقہ میں 16 مقامات پر ماہانہ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
گیا جن میں آٹھ اجتماعات اردو زبان میں منعقد کئے گئے جبکہ آٹھ اجتماعات انگلش
زبان میں منعقد ہوئے۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 333 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کودینی ماحول سے وابستہ رہنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے
اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ
افریقہ میں مختلف مقامات پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 155
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شامل اسلامی بہنوں کو مسافر کی
نماز کے احکام کے متعلق نکات فراہم کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے کے اہداف دئیے۔
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت ساؤتھ افریقہ میں
18مقامات پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات
(اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں 18مقامات
پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں(working
lady ,doctors, lawyers, principal )
اسلامی بہنوں نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش 1ہزار341 تھی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ کے علاقے ویلکم اور کیپ ٹاؤن میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں میں ساؤتھ افریقہ کے علاقے ویلکم اور کیپ ٹاؤن میں
اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد ہوا جن میں 40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”سیرتِ مصطفیٰﷺ“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں
شامل ہونے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، دینی
کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے
کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کا دینی کام دنیا بھر میں جاری وساری
ہے اور روز بہ روز ترقی کی طرف گامزن ہے دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک
شعبہ " دعوتِ اسلامی کے شب وروز " بھی ہے۔
اس شعبے میں مختلف ممالک سے مختلف دینی کاموں کی
مدنی خبریں موصول ہوتی ہے جو دعوت اسلامی کی ویب سائٹ شب وروز پر اپلوڈ ہوتی ہیں۔اکتوبر
2021 ءساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں سے ملنے والی مدنی خبروں کی تعداد "89"
ہے۔
واضح رہے ساؤتھ افریقہ اور یوکے کی مدنی خبروں
کو انگلش زبان میں بھی ٹرانسلیٹ کر کے ویب سائٹ کی زینت بنایا جاتا ہے۔
شعبہ
ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس(اسلامی
بہنیں )
کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ ڈونیشن بکس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کا جائزہ لیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی نیز ڈونیشن بکس کی کارکردگی کو بہتر
بنانے پر کلام ہوا جبکہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کے لئے
کوششیں کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
ساؤتھ
افریقہ کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف مقامات (ڈربن، جوہانسبرگ، پیٹرمیزبرگ،
کیپ ٹاؤن، ویلکم، پولکوانے اور پرٹیوریا) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم وبیش 1ہزار434 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے نیز دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام اکتوبر2021ء میں ساؤتھ افریقہ میں تقریباً 18مقامات
پر شخصیات اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 197 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے اور شارٹ
کورسز کے ذریعے علم دین سیکھنے کا ذہن دیتے ہوئے شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ(اسلامی
بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میں ساؤتھ افریقہ کے علاقے جوہانسبرگ میں نیکی کی دعوت
کا سلسلہ ہوا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کے
ہمراہ گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جس میں اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
ماہِ
ربیعُ الاول میں ساؤتھ افریقہ میں تقریباً 65 مقامات پر محافل میلاد کا انعقاد

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ماہِ ربیعُ الاول میں ساؤتھ افریقہ میں تقریباً 65 مقامات پر
محافل میلاد کا انعقاد ہوا جن میں کم وبیش 589 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کے درمیان
آخرت کی تیاری اور حسن مصطفٰی ﷺ کے موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور محافل میلاد میں
شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے
کا ذہن دیا نیز صدقہ و خیرات کے فضائل بتا کر ٹیلی تھون میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔

دعوت اسلامی
کے شعبہ کفن دفن (اسلامی
بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ساؤتھ افریقہ میں تین
مقامات پر تربیتی اجتماعات کا انعقاد ہوا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوت اسلامی نے غسل دینے کی فضیلت، غسل دینے
کا طریقہ، کفن پہنانے کی سنتیں وغیرہ اور خاص طور پر مستعمل پانی کے حوالے سے بہت اچھے انداز میں تربیت کی۔