مدنی
ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام11 نومبر 2021ء کومدنی ریجن کی شارٹ
کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور کویت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ شارٹ کورسز کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات
فراہم کئے۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن کے ملک ماریشس میں 8دن پر
مشتمل کورس بنام” ہفتہ وارسنتوں بھرا
اجتماع “کا آغاز

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 8 نومبر 2021ء سے ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک ماریشس میں 8دن پر مشتمل کورس بنام” ہفتہ وارسنتوں بھرا اجتماع “کا
آغاز ہوا جس میں کم و بیش 23اسلامی بہنیں شرکت کی سعادت حاصل کر رہی ہیں۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع کی شرعی احتیاطیں و عملی طریقہ، کارکردگیوں کی اہمیت و
افادیت، نعم البدل کی تیاری کی اہمیت اوردینی کاموں کی تقسیم کاری کا انداز وغیرہ
سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔

نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اکتوبر 2021ء میں افریقن عرب میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلام بہنوں کی تعداد:20
تعداد
مدرسۃ المدینہ
(اسلامی بہنیں): 1
مدرسۃ
المدینہ
(اسلامی بہنیں)
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3
تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات:2
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:14
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ):6
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:13

نیکی
کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے اکتوبر2021ء میں فارایسٹ ریجن
میں ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں
ملاحظہ فرمائیے:
اس
ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد 44
روزانہ
گھر درس دینے والوں کی تعداد : 23
اسلامی
بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد: 6
ان
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 68
تعداد
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات: 11
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:437
ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 44
ہفتہ
وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 21
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 41
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 43
ساؤدرن
افریقہ ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ

10نومبر2021
ءبروز بدھ رکن عالمی مجلس شعبہ اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن کا ساؤدرن
افریقہ ریجن کی شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ آن لائن مدنی
مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی
تربیت کی گئی نیز ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع برائے شعبہ بین الاقوامی
امور اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے بات ہوئی۔
ساؤدرن
افریقہ ریجن کے ملک بوٹسوانا میں 3دن پر
مشتمل ”احکامِ وراثت کورس “کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام09 نومبر2021ء کو ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک بوٹسوانا میں 3دن پر مشتمل ”احکامِ وراثت کورس “کا آغاز ہوا جس میں کم و بیش 12 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو قراٰن
و حدیث سے وصیت ووراثت کے مختصر اہم احکام اور اہمیت نیز وراثت کی تقسیم کرنے میں پائی جانے والی
غفلتوں اور خرابیوں کا بیان وغیرہ سیکھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ
(اسلامی بہنیں)
کے زیر اہتمام گزشتہ دونوں میں ساؤتھ افریقہ
کے شہر ویلکم میں بذریعہ انٹرنیٹ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور
ٹیلی تھون میں رقم جمع کروانے کا ذہن دیا۔
ساؤتھ
افریقہ میں ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی نگران کے ساتھ مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام 06 نومبر2021ء کو ساؤتھ افریقہ
میں ذمہ دار اسلامی بہن کا ویلکم کابینہ کی نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ربیع الآخر کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ
اصلاح اعمال اجتماعات منعقدکروانے اور
اسلامی بہنوں کو نفلی روزے رکھنے کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال(اسلامی
بہنیں )
کے زیر اہتمام اکتوبر 2021ء میں ساؤتھ افریقہ
کے 8 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 465 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں
معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
ساؤتھ
افریقہ ریجن میں لگنے والے اسلامی بہنوں
کے مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی

دعوت
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن میں
لگنے والے مدرسۃ المدینہ کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
ساوتھ
افریقہ ریجن میں لگنے والے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کےدرجات کی تعداد:17
ان
مدارس میں پڑھانے والی مدرسات کی تعداد : 19
ان
مدارس میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 200
ساؤتھ
افریقہ کے مختلف علاقوں کی اسلامی بہنوں کی مدنی مذاکرہ دیکھنے کی کارکردگی

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ماہ اکتوبر2021ء میں ساؤتھ افریقہ کے مختلف علاقوں (جوہانسبرگ، ویلکم، ڈربن، پیٹرماریٹیزبرگ،
پولکوانے ، پوٹیوریا، کیپ ٹاؤن، لیسوتھو) سے میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی کارکردگی موصول ہوئی
جن کی مجموعی طورپر رپورٹ پیش خدمت ہے۔
اس ماہ 2ہزار 279 اسلامی بہنوں نے مکمل ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔
نومبر
2021ء کے پہلے پیر شریف کو ساؤتھ افریقہ میں یومِ قفل مدینہ
منایا گیا

شیخ
طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرْکَاتُہُمُ الْعَالِیَہْ نے جسم کو مختلف اعضاء زبان اور نگاہ کو گناہوں
اور فضوليات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز
فرمایا چنانچہ نومبر 2021ء کے پہلے پیر شریف کو ساؤتھ افریقہ میں یومِ قفل مدینہ
منایا گیا جس میں کم وپیش 262 اسلامی بہنوں نے 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ اسلامی بہنوں824 اسلامی
بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا ۔