اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام
21 اگست 2020ء کو یوکے کے شہر ریڈنگ( Reading) میں ”تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“مکمل ہوا۔س
کورس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ
کورس بہت ہی پورکیف، بابرکت، نورانی اور معلوماتی تھا۔ اسلامی بہنوں نے تفسیر صراط
الجنان پڑھنے اور نئے کورسز میں شرکت کرنے کی بھر پور نیتیں بھی کیں۔
Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ motivates the
attendees of weekly Madani Muzakarah to read any one booklet. He دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ also makes Du’a for those reading and
listening to the booklet. Performance of the fortunate readers and listeners is
also presented to Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ.
Last week,
Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ motivated the
attendees to read or listen to the booklet, ‘Virtues of Muharram’. So,
in this connection, from UK’s Manchester region 2237, London region 2108,
Bradford region 3476, Birmingham region 4298, Scotland region 298 and Ireland
60 Islamic sisters have had the privilege of reading or listening to the
booklet. Overall, 12477 Islamic sisters
have had the privilege of reading or listening to the booklet ‘Virtues of
Muharram’.
ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد
فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”محرم کے فضائل “ پڑھنے یا سننے
کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے
میں یوکے کے مانچسٹر یجن سے 2ہزار237 ، لندن ریجن سے 2ہزار108، بریڈ فورڈ ریجن سے
3ہزار476، برمنگھم یجن سے 4 ہزار298، آئرلینڈ سے 60 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 298 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت
حاصل کی۔
مجموعی طور پر تقریبًا12ہزار477اسلامی بہنوں نے
رسالہ ”محرم کے فضائل “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام21 اگست 2020ء کو یوکے کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور فیضان مکتبۃ المدینہ پیکج کے اہداف کو
پورا ہونے میں جو مشکلات پیش آ رہی ہیں اس پر مشاورت کی نیز کارکردگی نظام کو بہتر
بنانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
نارتھ امریکہ
ریجن میں کینیڈا اور امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس مکتبۃ المدینہ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نارتھ امریکہ ریجن میں کینیڈا اور امریکہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس بیرون ملک کی مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ان ممالک میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کے مسائل
اور ان کے حل پر بات کی۔
اسپین، فرانس،
ہالینڈ ،اٹلی کی شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں مدنی
مشورہ
یوکے ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی ہفتہ وار کارکردگی
نیکی کی
دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت 22ذوالحجۃ
الحرام تا 29ذوالحجۃ الحرام 1441ھ تک اس
ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
268اسلامی
بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
384 اسلامی
بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
246اسلامی
بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
201اسلامی
بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
428 اسلامی
بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک پڑھنے
کی سعادت حاصل کی۔
569 اسلامی
بہنوں نے روزانہ1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کو یوکے برمنگھم ریجن
کے علاقے پیٹربورو (Peterborough) میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع
پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے رشتہ داروں اور جاننے
والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے محرم الحرام کے مدنی مذاکرے
دیکھنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 20 اگست 2020ء کو مانچسٹر ریجن کے علاقے بولٹن(Bolton)میں آن لائن مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مذاکرہ کی اہمیت
پر بیان کیااور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو محرم الحرام کے مدنی مذاکرے دیکھنے
اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اگست 2020ءکو یوکے لندن کے شہر ہونسلوو(Hounslow) میں ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
حلقے میں شرعی مسائل سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نیکی کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے
مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی گئی۔
دعوت اسلامی
کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 92
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے ”عبادت کے لئے وقت کیسے نکالیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنےاور ہر ماہ ذمہ دار کو جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوت اسلامی
کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے
برمنگھم ریجن میں مختلف مقامات کوونٹری،ساؤتھ برمنگھم، نارتھ برمنگھم، ایسٹ
برمنگھم، ٹیل فورڈ (Coventry, South Birmingham,
North Birmingham, East Birmingham, Telford) میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش238 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو خیر خواہی کی تعریف بیان کرتےہوئے خیر خواہی کے فضائل بتائے نیز اپنے رشتہ داروں
اور جاننے والوں کے ساتھ خیر خواہی کرنے کا ذہن بھی دیا۔