دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال
بھی محرم الحرام 1442 ھ میں اسلامی بہنوں میں شہدائے کربلا کی محبت دلوں میں اُجاگر
کرنے اور شہادت اما م حُسین رضی اللہ عنہ کی صحیح
معلومات فراہم کرنے کے لئے یوکے لندن کے علاقوں ہیکنی ، چنگ فورڈ ، ایلفورڈ ، ایسٹ
ہام، ٹوٹنگ، سڈبری(Hackney, Chingford, Ilford, East Ham, Tooting, Sudbury)کی اسلامی بہنوں
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں تین دن تک اجتماعِ ذکر شہادت کا انعقاد کیا
گیا جس میں امامِ حُسین کی عبادات ، کربلا والوں کے کریمانہ انداز، یزید کا بُرا
کردار کے موضوعات پر مبلغات اسلامی بہنوں
نے بیانات کئے نیز شرکاء اسلامی بہنوں کو نویں اور دسویں محرم کو کئے جانے والے چند نیک اعمال
بتائے گئے اور شہدائے کربلا کے ایصال ثواب کے لئے نفلی روزے کی ترغیب دلائی گئی۔ ان اجتماعات میں مجموعی طور پر
140اسلامی بہنوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام یوکے
سینٹرل برمنگھم(Central Birmingham) میں ”کفن دفن کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس
میں20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے نزع کا بیان، میت کو غسل و کفن دینے کا طریقہ اورمستعمل پانی کا طریقہ سمجھایا نیز اسلامی بہنوں کو یہ ذہن دیا کہ وہ
بھی میت کو غسل و کفن دینے کی تربیت حاصل
کریں تاکہ ضرورت کے وقت وہ شرعی اصولوں کے مطابق غسل و کفن دے سکیں۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مانچسٹر ریجن اولڈھم ( Oldham) ڈویژن میں آن
لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں
کو مدنی مذاکرہ کی اہمیت بیان کی
نیز انہیں پابندی سے براہ راست ہونے والا
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام یورپین یونین ریجن کے
ملک ڈنمارک کے شہر کوپین ہینگن میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں رکن کابینہ اسپین نےاسلامی بہنوں
کےدرمیان مدنی انعامات کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات کے مطابق اپنے شب و روز گزانے کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات کی الجھنوں کے حوالے سے سوالوں
کے جواب بھی عنایت فرمائے۔
دعوت اسلامدعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 اگست 2020 ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اسیپن کے شہر طورطوسہ اور لوگورنیو میں دعا شفاء اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے بیماری کی فضیلت پر بیان
کرتے ہوئے بیماریوں، پریشانیوں پر صبر کرنے کا ذہن دیا نیزاجتماع ِپاک میں مختلف
روحانی علاج بھی بتائے گئے اور یاسلام کا ورد بھی کروایا گیا۔ی
کے زیر اہتمام 16 اگست 2020 ء کو یورپین یونین ریجن کے ملک اسیپن کے شہر طورطوسہ
اور لوگورنیو میں دعا شفاء اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔدعوتِ اسلامی نے بیماری کی فضیلت پر بیان
کرتے ہوئے بیماریوں، پریشانیوں پر صبر کرنے کا ذہن دیا نیزاجتماع ِپاک میں مختلف
روحانی علاج بھی بتائے گئے اور یاسلام کا ورد بھی کروایا گیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر یوباسٹی(Yuba city)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات سے کم و
بیش 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”اپنی اصلاح کا جذبہ“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور روزانہ مدنی انعامات کا رسالہ پُر
کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے شہر شکاگو
میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تین مختلف مقامات ( Chicago, Skokie, Des Plaines) سے کم و بیش 54
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ خیر خواہی کرنے،ماہنامہ فیضان مدینہ کا
مطالعہ کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی
ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام یوکے لندن ریجن کے سلاؤ (Slough) میں” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“
کا اِختتام ہوا جس میں 21اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیاہے اور اس
طرح کے مزید کورسز کی درخواست کی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے لندن کے شہر
ولڈسن گرین(Willesden Green) میں ماہانہ ڈویژن
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی
حلقے میں فقہ سکھانے کا سلسلہ ہوا نیز نیکی
کی دعوت عام کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے متعلق
نکات فراہم کئے گئے۔ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا
آغاز فرمایااسی سلسلے میں ماہ محرم الحرام1442ھ کی پہلی پیر شریف کو یوکے کے ریجن لندن، مانچسٹر، برمنگھم ، اسکاٹ لینڈ، بریڈ فورڈ اور آئر لینڈ
میں یوم قفل منایا گیا جن میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 534 اسلامی
بہنوں نے رسالہ ”خاموش شہزادہ “کا مطالعہ کیا اور 240 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام یوکے
برمنگھم ویسٹ مڈلینڈز(West Midlands) میں ” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا انعقاد
کیا گیا جس میں31اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو سورۂ رحمٰن کا ترجمہ اور تفسیر وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
یوکے برمنگھم ریجن کے ویلز برسٹل میں” تفسیر
سورۂ رحمٰن کورس“ کا اِختتام
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم
ریجن کے ویلز برسٹل (Wales Bristol) میں” تفسیر سورۂ رحمٰن کورس“ کا
اِختتام ہوا جس میں 30اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اسلامی بہنوں نے کورس کو بہت پسند کیاہے اور اس
طرح کے مزید کورسز کی درخواست کی ہے۔