دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 ستمبر2020ءکو ویسٹ
لندن کابینہ کے علاقے ہنسلو(Hounslow) میں آن لائن مدنی
حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 8اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” مبلغات کی تربیت“
کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے مدنی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامى کے زیر اہتمام28 ستمبر2020ء کو یوکے کے شہر ہالی فیکس (Halifax) میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات پر عمل کرنے کی ترغيب دلائی نیز
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام28 ستمبر2020ء
کو برمنگھم ریجن ویسٹ مڈلینڈز (West
Midlands) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت
کو غسل و کفن دینا سکھایااور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر
غسل کفن سیکھ کر میّت کو غسل دینے کا ذہن
دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بریڈفورڈ ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی دورے کا سلسلہ مضبوط بنانے ، مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور زیادہ سے زیادہ اسلامی
بہنوں کو انفرادی کوشش کی ذریعے مدنی
ماحول سے منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
یوکے کے شہر بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں ”تربیتِ
اولاد کورس“کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے 30 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو بچوں کی تربیت
کرنے میں والدین کا کیا کردار ہونا چاہیے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
28ستمبر2020ءکو یوکے لندن ریجن کی ذمہ
داراسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی
کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیراہتمام
28 ستمبر2020ء کو یوکے
کے شہرسڈبری (Sudbury) مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا
گیاجس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی انعامات سے متعلق تفصیلات بریف کرتے
ہوئے آسانی کے ساتھ مدنی انعامات پر عمل
کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات مدنی
انعامات بننے کا ذہن دیا۔
یوکے ویسٹ
لندن کابینہ میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام یوکے ویسٹ لندن کابینہ
میں مختلف مقامات ولیزڈن گرین ،ہیرو ،سڈبری،ٹوٹنگ،ہنسلو (Willesden Green, Harrow, Sudbury, Tooting, Hounslow)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 90اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج
ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں
اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔اجتماعات کے آخر میں دعا
بھی کی گئی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام 29 ستمبر 2020ء کو یوکے بریڈفورڈ ریجن کے شہر اسٹاکٹن آن ٹیز (Stockton On Tees) میں
مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 4 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو
بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز میں مدنی
دورے کا سلسلہ
اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیرِ
اہتمام 28ستمبر2020ء کویوکے اسکاٹ لینڈ گلاسگو کابینہ کے شہر پولک شیلڈز (Pollokshields) میں مدنی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں 5 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 ستمبر سے 29 ستمبر2020ء
تک یوکے کے شہروں بریڈفورڈ ،لیڈز ،ہالی فیکس، کیگلی، نیوکاسل، اسٹاکٹن آن ٹیز اور
مڈلز برو(Bradford, Leeds, Halifax,
Keighley, New Castle, Stockton on Tees) میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 220 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”معاشرے کی رسومات“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو معاشرےمیں رائج
ناجائز رسومات کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان رسومات کا بائیکاٹ کرتے ہوئےاپنی زندگیاں
اسلام اور شریعت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔
یوکے اسکاٹ لینڈ
ریجن میں مختلف مقامات پر سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیراہتمام 23 ستمبر 2020ء سے 26 ستمبر 2020ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو پولک شیلڈز
، گوون ہیل اور ڈنفرملائن (Glasgow Pollokshields, Govanhill and Dunfermline) میں سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش87
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”معاشرے کی رسومات“
کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو ماہ صفر
سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمی سے متعلق نکات فراہم کئے۔